سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا
اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا تھا، وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کوشش کی۔
وزیر قانون فروغ نسیم نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے ریفرنس تیار کروایا۔ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے بعد فروغ نسیم وکلا کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے کہاہے کہ سابق اٹارنی جنرل کا استعفی اورموجودہ اٹارنی جنرل کا کیس لڑنے سے انکار سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ