عالمی ادارہ صحت کے مطابق پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا تھا اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کرونا وائرس کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پنس انسداد کو کرونا مہم کو انچارج مقرر کر دیا ہے
کرونا وائرس کا وار دنیا بھر میں جاری ہے،جنوبی کوریا میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 جبکہ 1595 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
مہلک وائرس کے مسلسل پھیلنے کے باعث جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ مشقیں منسوخ کردیں،
اس وقت جنوبی کوریا میں 28 ہزار 500 امریکی فوجی موجود ہیں
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا جس کا تعلق کسی بیرونی ملک سے نہیں ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کرونا وائرس کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا
ساتھ ہی مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈھائی ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
نائب صدر مائیک پنس انسداد کرونا مہم کے انچارج مقرر کر دئیے گئے ہیں
سعودی عرب نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عمرہ زیارات اور سیاحتی ویزے پرعارضی پابندی لگا دی
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث لگائی ہے
ایران کا بھی احتیاطی اقدام، مشہد اور قم شہر جانے پر پابندی لگا دی۔ مشہداورقم کے داخلی مقامات پرطبی ٹیمیں تعینات کردی گئیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے زیادہ ہر روز وائرس کے نئے کیسز اب دوسرے ممالک سے سامنے آرہے ہیں
کویت میں مہلک وائرس کے چھ نئے کی کیس سامنے آگئے،،، متاثرہ افراد کی کل تعداد اٹھارہ ہو گئی
اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 350 تک پہنچ گئی،، یونان، جرمنی،آسٹریا ، کروشیا اور برازیل میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور