دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس پہنچ گیا،معاون خصوصی برائے قومی صحت نے تصدیق کردی

محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ یحیی جعفری ایران سے پاکستان آیا ہے۔

کراچی : پاکستان میں کرونا وائرس پہنچ گیاہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کردی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں تصدیق کرتاہوں کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ دو مریض سامنے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تمام حالات کنٹرول میں ہیں میں کل تافتان سے واپسی پر پریس کانفرنس کرونگا۔

پہلا مصدقہ کیس  سندھ سے سامنے آیا۔

محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ یحیی جعفری ایران سے پاکستان آیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ میران یوسف کے مطابق مریض سمیت فیملی کو کراچی کے آغا خان اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

About The Author