دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ، 200 سے زائد زخمی ہوگئے

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

بھارت میں متنازع شہریت قانون بل پر حکومت مخالف مظاہرے ، شمال مشرقی نئی دہلی میں دو روز سے جاری فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 19 اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، مسجد پر حملے کے بعد نئی دہلی میں بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے منگل کی رات متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جے این یو اور جامیہ کے طلبا نے نئی دلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا جن کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے واٹر کینن کا استعمال کیا،

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مسلم کش فسادات پر نئی دہلی کے وزیراعلی ایکشن لیں، شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے بعد پانچ میٹرو بس اسٹیشن آج بھی بند رہیں گے،

غازی آباد کی طرف جانے والے راستے سیل کردیئے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول آج بھی بند رہیں گے۔ رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ دہلی  فسادات میں ریاست کا ہاتھ ہے۔

About The Author