دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نامور سرائیکی شاعر شاکر مہروی کی برسی آج منائی جارہی ہے

شاکر مہروی بیٹے عمران شاکرمہروی کا کہنا ہے کہ بہت جلد انکے آباء شہر سنانواں میں ایک عظیم الشان سرائیکی مشاعرہ بیاد شاکرمہروی کا انعقاد کیا جائے گا،

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان کے معروف سرائیکی شاعرسائیں شاکر مہروی کی دسویں برسی آج منائی جائے گی،شاکرمہروی 26 فروری 2010 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے،

ضلع مظفرگڑھ کے شہر سنانواں سے تعلق رکھنے والے سرائیکی وسیب کے معروف شاعر شاکرمہروی کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے

انکے سرئیکی ادب دو مجموعات ہیں ”میں یاد آساں“ اور دوسرا مجموعہ ”بس توں“جبکہ تیس سے زائد کتابے بھی انکے مجموعات میں شامل ہیں،

شاکر مہروی کو سرائیکی مشاعروں میں پذیراء حاصل تھی انکی مشہور زمانہ غزل”زندگی ہے سفر مختصر مختصر“ کو لوگوں میں خوب پسند کیا گئے جبکہ انکے بے شمار ڈوھڑے نظمیں اور غزلیات لوگوں میں بہت مقبول ہیں،

شاکر مہروی کا شمار سرائیکی شعراء میں اساتذہ کرام میں ہوتا ہے،شاکرمہروی نے اپنے سوگواران میں ایک بیوی آٹھ بیٹاں اور ایک بیٹے کو چھوڑا،

شاکر مہروی بیٹے عمران شاکرمہروی کا کہنا ہے کہ بہت جلد انکے آباء شہر سنانواں میں ایک عظیم الشان سرائیکی مشاعرہ بیاد شاکرمہروی کا انعقاد کیا جائے گا،

اس مشاعرے میں پاکستان بھر سے معروف شعراء کرام شرکت کریں گے،

واضع رہے شاکرمہروی 26 فروری 2010 بروز جمعہ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا مزار سنانواں کے ساتھ انکے آباء گاؤں دربار پیر نبی شاہ پر واقع ہے جہاں انکے مداح فاتحہ خوانی کرنے آتے ہیں

About The Author