نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 1928 کو قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے تھے

قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 1928 کو قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قاہرہ کی امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والی خاتون سوزین سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے جمال اور علا ہیں۔

حسنی مبارک نے نہایت مشکل دور میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ حسنی مبارک نے تباہ حال مصری فضائیہ کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسنی مبارک 1981 سے 2011 تک مصر کے صدر رہے وہ سال 2011 میں عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

سابق مصری صدر حسنی مبارک پر کرپشن کے الزامات تھے۔

About The Author