نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 2663 ہوگئی

کروناوائرس بے قابو، چین میں مزید 71 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی

کرونا وائرس بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 2663 ہوگئی

بیجنگ:

کروناوائرس بے قابو، چین میں مزید 71 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی، بارہ ہلاکتوں کے بعد ایران میں بھی خوف کے سائے برقرار ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔

دنیا بھرمیں کرونا کی بڑھتی وبا، چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن ہیں۔

ادھر دنیا کے تیس ممالک کرونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبر دارکیا ہے کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔

About The Author