جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق وفاق سے جواب طلب

عدالت نے محکمہ داخلہ سے وی آئی پیز کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی، کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،

عدالت نے وزارت  داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے صوبائی حکومت مکمل سیکیورٹی دیتی ہے مگر وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی.

بلاول بھٹو ملک بھر میں سفر کرتے ہیں انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں، عدالت نے وزارت  داخلہ سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے محکمہ داخلہ سے وی آئی پیز کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی، کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی،

About The Author