دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24فروری2020:آج جموں اینڈ کشمیر میں کیا ہوا؟

جموں اینڈ کشمیر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاگیا

سرینگر،

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں پولیس نے ایک نوجوان کوگرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان مزمل احمد وار ،وارپورہ سوپور کا رہائشی تھا۔جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وہ سوپور کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ اور پناہ دے رہا تھا۔

ذرائع  نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2000سے اب تک 324مختلف واقعات میں 730افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ اسی عرصے کے دوران 1500مختلف واقعات میں اس ضلع میں 2657افراد کو شہید کیا گیا،

جن میں606شہری بھی شامل ہیں۔اسی دوران 464سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔


مودی۔ٹرمپ کی مسلم مخالف پالیسیوں پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید
امریکہ اور بھارت کے دونوں اعلی رہنماوں کی پالیسیوں میں مسلم مخالف جذبات نظر آتے ہیں
امریکہ دہشت گردی سرگرمیوں پر قابوپانے کے لیے پاکستان پر دباوڈال رہاہے:ٹرمپ

دہلی،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو روزہ پر مودی۔ٹرمپ ملاقات کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں قائدین کی مبینہ مسلم مخالف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق بیان میں کہا گیاہے کہ امریکہ اور بھارت کے دونوں اعلی رہنماوں کی پالیسیوں میں مسلم مخالف جذبات نظر آتے ہیں۔ایمنسی انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے انسانی حقوق اور اقدار کے دعووں کے ساتھ رشتے استوار ہیں۔

ایمنسٹی امریکہ کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر مارگریٹ ہوانگ نے کہا کہ موجودہ ماحول میں رہنما تعصب پسندی، امتیازی سلوک اور پناہ گزینوں کے ساتھ دشمن آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ایمنسٹی انڈیا کے ایکزیکٹیو اویناش کمار نے کشمیر کے حالات، سی اے اے کے نفاذ اور احتجاجیوں پر بربریت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج ہندوستان اور امریکہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگیاہے۔پی ایم مودی نے ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کی ستائش کی ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے لوگوں کا سچا دوست ہے۔امریکیوں کے دل میں ہندوستانیوں کے لیے ایک منفرد جگہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پی ایم مودی، احمد آباد میں چائے فروخت کیا کرتے تھے

تاہم اب انہوں نے انتخابات میں غیرمعمولی طورپر کامیابی حاصل کی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے محنت اورلگن کے ذریعہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستانیوں کو اعزاز بخشاہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان ترقی پذیرممالک میں سب سے بڑا ملک ہے اوریہ ملک مثالی ترقی کررہاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے امریکہ کا قابل اعتماد دوست رہاہے۔

آپ کا ملک روادار ملک ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان کو ہرسال 2000سے زائد فلمیں ریلیز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے فلمیں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ایل جے جیسی فلموں کو سب پسند کرتے ہیں ۔ امریکی صدر نے کرکٹ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر سے لیکر وارٹ کوہلی تک سب سے ایک مثال قائم کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی پرقاپوپانے کے لیے امریکہ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ

عراق اورشام میں امریکہ نے آئی ایس کا صفایا کردیاہے اور امریکہ، اپنے شہریوں کو حفاظت یقینی بنانے کے لیے کسی بھی دشمن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی سرگرمیوں پر قابوپانے کے لیے پاکستان پر دباوڈال رہاہے۔

About The Author