دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: پاکستان نے ایران جانے والے زائرین پر پابندی لگادی

پاکستان کے بعد افغانستان، عراق اور ترکی نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ ہوائی سفر پر بھی پابندی لگا دی گئی

ایران میں کرونا وائرس کے جان لیوا حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ تفتان بارڈر عارضی طور پر بند کردیا۔ زائرین کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی آئی اے نے پاکستان سے چین کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔ چینی سفارت خانہ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کےلیے بہتر اقدامات کی یقین دہانی کر دی ۔

افغانستان، عراق اور ترکی نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کردیں۔ ہوائی سفر پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔

تباہ کن کرونا وائرس سے ایران میں ہلاکتوں کے باعث پاک ایران بارڈر پر دو طرفہ آمدورفت روک دی گئی۔

ایران سے واپس آنے والے مسافروں کو چودہ روز تک ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔

ایران بارڈر پر اسکریننگ کے لیے ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ ایران سے آنے والوں کو پاکستان کے کسی شہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2595ہوگئی ہے ستتر ہزار سے زائد مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔

پاکستان کے بعد افغانستان، عراق اور ترکی نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں عارضی طور پر بند کر دیں۔ ہوائی سفر پر بھی پابندی لگا دی گئی 

ایران میں موذی وائرس نے آٹھ افراد کی جان لی ہے ۔  28 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

 14 ایرانی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور ثقافتی مراکز بند کر دئیے گئے ہیں۔

افغانستان میں بھی کرونا کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

دوسری طرف قومی ایئرلائن نے پندرہ مارچ تک پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ووہان میں پاکستانی طلبا کو شہر تک محدود رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ووہان میں پاکستانی طلبا کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ لاکھوں چینی باشندوں سمیت،، پاکستانی طلبا کو شہر تک محدود رکھنے کا مقصد،، وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق،، ان حالات میں سفر مناسب نہیں۔ نقل و حرکت،، وائرس کو پھیلانے کی وجہ بن سکتی ہے۔ چین میں پاکستانی طلبا کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔

 

About The Author