کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہانہے کہ پابندی ایران میں کورونا وائرس پھیلنے اور پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ دعوی بھی ہے کہ تفتان میں موجود سو کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلالیا گیا،زائرین کے قافلوں کو تاحکم ثانی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع نے ڈیلی سویل کو بتایا کہ چھپ کر انفرادی شکل میں جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
چھپ کر جانے والے زائرین کو نہ روکنے پر متعلقہ ڈی سی، اے سی اور ایس پی ذمہ دار ہوگا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ