نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی چولستان میں ٹینٹ سٹی کا قیام کیوں؟

صرف یہی نہیں۔۔ کنٹینرواش روم۔۔ ڈیزرٹ سفاری۔۔ کیمل سفاری سےسیاحوں کولطف اندوزکرنےکیلئےبھی یہاں انتظامات کیےگئےہیں۔۔

ملکی سیاحت وثقافت کو فروغ دینےکا عزم۔۔ چولستان میں سیاحوں کوسیروتفریح کےمواقع فراہم کرنےکیلئےفلائی پیلی کن ٹور کی جانب سےٹینٹ سٹی قائم کردیا گیا ہے۔۔ اس سٹی میں کون کونسی سہولیات سیاحوں کومیسر آئیں گی۔

روہی چولستان کا صحرا۔۔۔ جوشہری آبادی سے کئی کلومیٹردورہے۔۔ چولستان میں اب باقاعدہ طورپرسیاحت کےفروغ کی کوششیں جاری ہیں۔۔ یہاں آنیوالوں کواب تمام ترسہولیات میسر آسکیں گی۔۔ غیرسرکاری تنظیم فلائی پیلی کن ٹوور نےصحرا میں رہائش کیلئےٹینٹ اورکھانےپینےکا انتظام کردیا ہے۔۔

صرف یہی نہیں۔۔ کنٹینرواش روم۔۔ ڈیزرٹ سفاری۔۔ کیمل سفاری سےسیاحوں کولطف اندوزکرنےکیلئےبھی یہاں انتظامات کیےگئےہیں۔۔

منتظم کہتےہیں کہ رواں سال سیاحت بڑھنےسےیہاں آنیوالوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔۔
گہری ریت میں عام گاڑی کا وہاں پہنچنا ممکن نہیں۔۔ اس سلسلےمیں فوربائی فورگاڑیوں کا بندوبست بھی کیا جاچکا ہے۔۔

سارا سال روہی چولستان میں  ٹیمیں سیاحوں کی مدد کیلئےموجود رہیں گی۔

About The Author