ونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر چٹان آ گری جس کے نتیجے میں 9 افراد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کا پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ ایک چٹان نیچے مزدوروں پر آگری۔
چٹان مزدوروں پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
واقعے میں 5 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور