دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی سلیکٹڈ قرار دے دیا ۔

بلاول کا کہنا ہے کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر غائب ہو گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا۔ تاہم شہباز شریف ملک میں نہیں امید ہے مسلم لیگ ن کے صدر جلد ملک واپس آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔ مہنگائی کم نہیں ابھی تو شروع ہو رہی ہے۔

About The Author