دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماتحت سرکاری ملازمین کیلئے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ گریڈ1 سے 16 تک کے تمام سرکاری  ملازمین پراسمارٹ فون دفاترمیں لانے پرپابندی ہوگی ۔

سرکاری افسران کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے  ملازمین کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیاہے۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ گریڈ1 سے 16 تک کے تمام سرکاری  ملازمین پراسمارٹ فون دفاترمیں لانے پرپابندی ہوگی ۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اسمارٹ فون پرپابندی سیکیورٹی کومدظررکھتے ہوئے  لگائی جارہی ہے ۔

اسٹیبلیشمنت ڈویژن کے مراسلے میں کابینہ ڈویژن کے خط کا بھی حوالہ دیا گیاہے ۔ وزارتوں اور ماتحت اداروں میں بھی ایسا سرکلرجاری کیا گیا ہے۔ وزارتوں میں متعلقہ ایچ آر نے سرکولر جاری کئے۔

About The Author