دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان بار کونسل کا فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں،فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جہوری قوتوں کیلئے کام کیا۔

پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفی کا خیر مقدم کیاہے۔

پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ انور منصور خان نے کہا متنازعہ بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں،فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جہوری قوتوں کیلئے کام کیا۔

مزید تاخیر کئے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے،فروغ نسیم کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

About The Author