چین میں کورونا وائرس سے مزید 109 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2345 ہو گئی۔
ملک میں وائرس کے مزید 397 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔۔اٹلی میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جان کی بازی ہار گیا
کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا وائرس کے ایسے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے
جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والی اموات اور انفیکشن کی صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ ہے
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے
ایرانی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس شاید ایران کے تمام شہروں میں پہلے سے موجود تھا
رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے پہلا شخص جان کی بازی ہار گیا
جس کے بعد انتظامیہ نے سکول کالجز کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتیں اور ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں
چین کے باہر 26 ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہے
جبکہ آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں جنوبی کوریا میں ہلاک ہونے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔
چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے
تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا ہے
چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ویکسین کی آزمائشی
جانچ شروع کر دی گئی ہے، تاہم ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے
یوکرین میں ووہان سے آنے والوں کو قرنطینہ لے جانی والی بس پر لوگوں نے پتھراؤ کر دیا، روڈ بلاک کیے اور ٹائر جلائے
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، متعد د کو گرفتار کر لیا گیا ہے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس