نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے سینئر قانون دان خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا

وزیراعظم نے وزارت قانون کو تقرری کیلئے سمری آج ہی بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سینئر قانون دان خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کر دیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت قانون کو تقرری کیلئے سمری  بھجوائی تھی جو منظور کرلی گئی ہے ۔

خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ خالد جاوید حکومت کو درپیش قانونی مسائل کا ادراک نہیں رکھتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ایک طاقت ور حلقہ خالد جاوید کو اٹارنی جنرل بنوانے پر بضد ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی نئے اٹارنی جنرل کیلئے خالد جاوید کے نام کا اعلان کرچکی تھیں۔

دوسری جانب متنازعہ بیان پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے تحریری معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ انور منصور نے کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

یاد رہے کہ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

About The Author