دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہا گیا،

اسلام آباد:

ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا، ایف اے ٹی ایف کا آئندہ 4 ماہ تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنےکافیصلہ،

پاکستان سے متعلق فیصلہ جون میں ہونےوالےاجلاس میں ہوگا، پیرس پلینری اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پیرس اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہا گیا،

پاکستان کےایکشن پلان پرعملدرآمدمیں9 اضافی امورکا احاطہ کیاگیا، ایف اےٹی ایف نےپاکستان کوچندامورمیں مزید کام کی ضرورت پرزوردیا،

وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرکی سربراہی میں پاکستانی وفدنےشرکت کی۔


About The Author