نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

‏حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں،ان کی عزت و توقیر ہمارے لئے انتہائی مقدم ہے۔ فردوس عاشق

ملتان، بستی ملوک کے علاقے میں غیرت کے نام پر دو قتل، تعلقات کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا

نوشہرہ :- ایل او سی پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ ،-فائرنگ سے پاک آرمی کا جوان سپاہی امتیاز علی شہید

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان کا اچانک دورہ -وزیر اعلی عثمان بزدار بغیر اطلاع مبارکی اورمٹ چانڈیہ پہنچ گئے

مردان: نجی اسپتال میں 5 بچوں کی پیدائش۔کاٹلنگ غنڈو کے رہائشی ناصرخان کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت۔

عارف والا : نواحی گاؤں کالے پٹھان کے نزدیک 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے.حادثے میں 10 سالہ عبدالرحمان موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے. ریسکیو ذرائع

راولپنڈی:مری روڈ پر موتی محل پلازہ کے سامنے ٹریفک حادثہ،حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے،متاثرین کو متبادل گھر دیے جائیں، فردوس شمیم نقوی

لاہور:گور نر پنجاب سے ڈیبی ابراہمس سمیت 6 اراکین برطانوی پار لیمنٹ کی ملاقات

لاہور: قومی احتساب بیورو نے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دس منصوبوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا

شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے ،پھر نئےاپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کےلیےعمل کا آغاز کیا جائے، فوادچودھری  کا ٹوئٹ

حافظ آباد ۔ ڈاھرانوالی کے قریب مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ۔ 2زخمی

پنڈی بھٹیاں : تھانہ سکھیکی کی حدود میں پولیس مقابلہ ۔ اسی دوران مزحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے اعجاز نامی راہگیر زخمی ہوگیا ۔پولیس ذرائع

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،باہر احتجاج کرنے والے متاثرین میں نے نہیں بھیجے،نہ ہی مجھے علم ہے کہ باہر کونسے متاثرین ہیں، سعید غنی

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ،کاروبار کے دوران 100 میں 30 پوائنٹس کی کمی 100 انڈیکس 40ہزار 450 کی سطح سے نیچے آگیا

ایل این جی کیس:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9مارچ تک توسیع

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ،انٹر بینک میں ڈالر 154.23 سے کم ہوکر 154.20 روپے کا ہوگیا ،فاریکس ڈیلرز

لاہور: پنجاب میں صرف ایک سرکاری یونیورسٹی میں سپیس سائنس کا مضمون پڑھائے جانے کا انکشاف

خیبر: تحصیل جمرود پڑانگ سم پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق اور 7 زخمی، پولیس

احتساب عدالت اسلام آباد،فریال تالپور کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی ، نیب سے جواب طلب

احتساب عدالت اسلام آباد، اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصفہ بھٹو زرداری کی درخواست پر سماعت کی ،اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ،عدالت نے تین مارچ کو درخواست پر حتمی دلائل طلب کرلئے

وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت کرونا وائرس کا جائزہ اجلاس،  قومی ادارہ صحت کے سربراہ،پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین کی شرکت ،پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں،سیکرٹری صحت

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سپریم کورٹ پہنچ گئے،اسٹیل مل کے 6000 ملازمین کے واجبات فوری ادا کیے جائے، فاروق ستار

نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی میں جنسی زیادتی  کا واقعہ ،9 سالہ افتخار کو محمد ریاض نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

ایل این جی کیس:احتساب عدالت کا مفرور ملزم شاہد مظفر الاسلام کا ٹرائل الگ کرنے کا فیصلہ ،ایک ملزم کے لیےٹرائل کو التوا میں نہیں ڈالا جاسکتا،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کیس کی نقول آج ہی حاصل کریں،عدالت

ڈجکوٹ: مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھانہ ڈجکوٹ میں تعینات پولیس اہلکار پر مقدمہ درج، پولیس اہلکارمنشیات کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس

لاہور. پاکستان کے عوام کو پی ایس ایل مبارک ہو، اسکا آغاز نواز شریف نے کیا، رانا مشہود احمد

لاہور: بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں قیام بڑھانے کا فیصلہ ۔ ذرائع

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی،فردوس عاشق اعوان

کوئٹہ:قلعہ سیف اللہ میں 2گاڑیوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

کراچی پورٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کا احتجاج،کے پی ٹی سے سویابین کے جہاز کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق معاملے کی سماعت ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

لاہور: آئی پی پیزسے متعلقہ 300 ارب کی مبینہ کرپشن سکینڈل کیس  کا معاملہ،احتساب عدالت میں 8 ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کے الزام میں ملوث سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کے کیس کی سماعت،عدالت نےمزید کارروائی کے لیے 28 مارچ تک ملتوی کر دی

اسکردو:نیکٹو ملازمین کا گلگت بلتستان  بھر میں علامتی ہڑتال

پشاور:خیبرپختون خوا اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل اپوزیشن کا ہنگامہ، اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراو کرلیا، خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی

لاہور: عمراکمل نے مشکوک شخص سے ملنے کا اعتراف کرلیا،زرائع

ہرنائی : ہرنائی کے علاقہ اسپین تنگی میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ۔ لیویز ذرائع

کوٹ ادو: تیز رفتار کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،حادثے میں ایک شخص جاں بحق،ریسکیو

کراچی : اگر سرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہیں چلائی تو وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے، چیف جسٹس کےریمارکس

کراچی : میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں فول پروف سیکیورٹی دی جائے، حلیم عادل شیخ

اسلام آباد ہائیکورٹ،مئیراسلام آباد سمیت بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف کیس میں حکومت سے تحریری جواب طلب،عدالت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی

لکی مروت:پولیس نے کامیاب کاروائی،مسلح تصادم کو ناکام بنا دیا،لکی مروت:شہر میں لینڈ مافیا کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ روک دی

لال مسجد تنازع، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،شہری حافظ احتشام نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی

اسلام آباد۔  تربیلا میں پانی کی آمد  14ہزار 500 کیوسک اور اخراج  45 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 16   ہزار 800 کیوسک اور اخراج    40000 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 51 ہزار 800  کیوسک  اور اخراج  52000 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ،احسان مانی طلبی کے باوجود قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش نہ ہوئے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کہاں ہے؟ مہرین رزاق بھٹو

‎مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب ،‎فوادچوہدری صاحب ہم نے بھی سپیکر کو خط لکھا ہے کہ آٹا، چینی چور  وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہے

لاہور: باگڑیاں کے علاقہ میں مکان کی چھت گر گئی،چھت گرنے کے باعث ایک بچہ اور خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

پاکستان کی جرمنی میں وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت,جرمنی میں گھنائونے حملوں میں معصوم جانوں کیا ضیاع ہوا،پاکستان دکھ کی گھڑی میں جرمنی کے ساتھ کھڑا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن, لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پوری رات ناکہ بندی، 4600 لیٹرمضر صحت دودھ تلف

اسلام آباد – قومی ادارہ صحت، پولیو لیبارٹری کو مشینری کی فراہمی کی تقریب,3.3ملین ڈالر کی امداد سے جدید مشینری فراہم کردی گئی

لاہور: پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے ڈپٹی سپیکر کے واقعے کی انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر میں درختوں کے کٹائی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا

لاہور: اسپیکر کی رولنگ تھی لیکن ابھی تک ان رائٹنگ کوئی شکایت نہیں کی گئی، وزیر قانون راجہ بشارت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کا معاملہ  ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے احسان مانی کو 6مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا

چنیوٹ سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثہ میں ایک شخص جابحق، دو شدید زخمی،، ریسکیو ذرائع

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل،چوہان صاحب آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے لائیں:عظمی بخاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کا ڈیپارٹمنٹل سٹورز پو ایک ہفتے میں پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کا حکم

لاہور: ہمارا مطالبہ ہے کہ بلاول بھٹو کو عزیز میمن کے قتل میں شامل تفتیس کیا جائے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: ماحولیات آلودگی کو کم کرنے کیلئے گاڑیوں کے ایندھن میں یورو 4 اور یورو 5 ٹیکنالوجی استمال کرنے کی درخواست پر سماعت ،جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی

وزیر اعظم عمران خان سے جائیکا کے صدر شنیچی کیتاؤکا کی ملاقات

لاہور. ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی

سکھر میں جیالوں کا اپنے ہی میئرکے خلاف احتجاج، پیپلز پارٹی سٹی ورکر کی جانب سے میئر کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھا کر میئر مردہ باد کے نعرے

لاہور : شادباغ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جابحق جبکہ بیٹا شدید زخمی، پولیس

شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو ,کراچی میں 20 کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے لیکن حکومت کو پتہ ہی نہیں چلا گیا کہاں سے آئی،شاہدخاقان عباسی

لاہور. عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں. حمزہ شہباز

سعید غنی کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو, وفاقی حکومت کے سی آر کو اہمیت نہیں دے رہی,پانچ چھ ماہ میں کے سی آر کا بہت کام ہوسکتا ہے,مکمل نہیں ہوسکتا

پاکپتن:یوٹیلٹی سٹورز کےلیے پیکج کا اعلان تو کر دیا گیا مگر اشیاء کی فراہمی یقینی نہ بنائی جاسکی

فاروق ستار:سپریم کورٹ کہتی رہ گئی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ,وفاق اپنا بوجھ صوبہ پر ڈال رہی,یہ ہے کہ کراچی کی اونرشپ

وزیر اعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی  (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاؤ کی ملاقات, صدر جائیکا پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں.

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت سرکٹ ہاؤس لیہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ ضلع لیہ میں مفاد عامہ کی 2284 سکیموں پر کام جاری ہے۔ان ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ)  عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات, تھر سے چھاچھرو 105 کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ

چنیوٹ:  دریائے چناب کے مقام پر ایک شخص مچھلی کا شکار کرتے ہوئے  ڈوب گیا،ریسکیو

سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی اپیلیں  سماعت کیلئے مقرر ، جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 فروری کو سماعت کرے گا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لیہ کے علاقے چوبارہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا اعلان۔

لاہورمیاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور صحت کا معاملہ,حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن کا مطالبہ مان لیا,

محراب پور: مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی انجینئر حفیظ میمن کا ڈی آئی جی کو خط   ,پولیس تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایس پی تنویر تنیو, ڈی ایس پی حمید پنھور, انسپیکٹر مبین پنہیار کو شامل کرنے کی گزارش

احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت,احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی

احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت,احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی

غیر قانونی پیوند کاری کے باعث عمر شریف کی بیٹی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ, ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر فواد منتاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا این ڈی ایم اے سیمینار سے خطاب ،وزارت موسیماتی تبدیلی کیساتھ این ڈی آرایم ایف کا تعاون قابل ستائش ہے،زرتاج گل

وزیر اعظم عمران خان لیہ  پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان "احساس آمدن پروگرام ” کے تحت احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجرا کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جیریمی ڈئیر کی ملاقات

شجاع آباد: محلہ تیرتھ والا میں پولیو ٹیم پر حملہ، والدین پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری تھے، شجاع آباد: وقاص نے پولیو ٹیم پر تشدد کیا کپڑے پھاڑ دیئے، نذیر ایریا انچارج پولیو ٹیم

اسلام آباد ہائیکورٹ، سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی قوانین اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  ,سوشل میڈیا قوانین دوہزار بیس کو خلاف آئین قرار دینے کی استدعا ,سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ حکومتی رولز شہریوں کے آئینی بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، درخواست

پشاور:خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس 25 فروری کو طلب کرلیا گیا, محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ،اجلاس کے لئے 23 نکاتی ایجنڈہ مرتب کیا گیا ہے

خیرپور:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و روکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی خیرپور جیلانی ہاؤس پر ہنگامی پریس کانفرنس،سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر پیپلزپارٹی مذمت کرتی ہے،سینئر صحافی عزیز میمن کی ایک وڈیو وائرل کی گئی تھی جب ہم تعزیت پر گئے تو اہل خانہ کی جانب سے کوئی سیاست نہیں کی:سیدہ نفیسہ شاہ

لاہور: بلال بھٹو سابق رکن اسمبلی بیگم بیلم حسین کے گھر پہنچ گئے

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد سرور اور علی ریاض کرمانی کی ملاقات

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کا تقریب سے خطاب،این ایچ اے کی آئی ایس او سرٹیفکیشن ہو چکی،مراد سعید

سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین کی ترقی کارکردگی سے مشروط ،سی اے اے نے کارکردگی جانچنے کے لئے نیا حکم نامہ جاری کردیا،ملک بھرکے ایئرپورٹس کے گروپ 1 تا 4 کے ملازمین نیا پرفارمہ مکمل کریں گے،ملازمین کا ریکارڈ اورکارکردگی جوائنٹ ڈائریکٹرز کی تصدیق سے مشروط

لاہور۔ کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت کامران بارہ دری کے حوالے سے اجلاس،ڈی سی لاہور دانش افضال۔سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری۔اے ڈی جی پی ایچ اے طارق بسرا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنم صدیق۔سمیت آرکیالوجی۔ٹی ڈی سی پی۔محکمہ جنگلات و دیگر افسران کی شرکت

لاہور: فیاض الحسن چوہان کی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو،میڈیا پاکستان کا چوتھا ستون ہے،۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو

لاڑکانہ: مختلف واقعات میں آوارا کتوں کے کاٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کےخلاف ریفرنس

حکومت کی سپریم کورٹ سے سماعت 3 ہفتے کےلیے ملتوی کرنے کی استدعا

راولپنڈی،تھانہ نیو ٹائون کی حدود سے طالب علم لاپتہ،مقدمہ درج ،بارہ سالہ سید نورسکول گیا لیکن گھرنہیں لوٹا،ایف آئی آرکا متن

جامشورو: عدالتی چیمبر میں خاتوں سلمی بروہی سےزیادتی کا معاملہ۔معطل سول جج امتیاز بھٹو کوٹری کی سیشن کورٹ میں پیش۔

کراچی : پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے سعید اللہ کوخصوصی دعوت پر کراچی بلایا

سراج الحق :گندم اور چینی کو ایک بار برآمد کرکے پھر درآمد کیا گیا,اس درآمد اور برآمد سے قومی خزانے کو نقصان ہوا. جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے,،سراج الحق

لاہور. جن کے پاس روزگار ہے انکو بے روزگار کیا جارہا ہے.  حکومت اس میں لگی ہوئی ہے کہ آئی ایم ایف کو پیسے دیں. بلاول بھٹو

صوابی/ دوستی نہ کرنے پر نوجوان قتل تھانہ لاہور کی حدود انبار میں دوستی نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا، پولیس

لیہ: وزیر اعظم عمران خان کی لیہ آمد پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ،ہمیں ہر حوالہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے… مظاہرین

کوئٹہ:وکیل رہنما علی احمد کرد کی پریس کانفرنس ،آزادی اظہار  کیلئے سیاسی جماعتوں، صحافیوں نےقید و بند کی تکالیف برداشت کیں،علی احمد کرد

کراچی گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار سوزوکی سے اسمگل شدہ کپڑا نقدی برآمد،کراچی گرفتار ملزمان نے سوزوکی میں لے کر جارہے تھے پولیس

شکرگڑھ:محلہ افضل پورہ میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق۔

پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کے بابراعظم کی نصف سنچری۔بابراعظم نے39گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 50رنز مکمل کیے

کوٹ رادھا کشن:نواحی گاؤں چھینہ آرلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی مقامی پولیس کے ہمراہ ﺫخیرہ اندوز کے خلاف کارروائی ،دوران کارروائی ایک غیر قانونی گودام سے  چینی کی 400 سے زائد بوریاں برآمد کر لیں، اسسٹنٹ کمشنر

قصور کی تحصیل پتوکی، جائیداد  کے لالچ میں بیٹے نے گھر میں فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے ماں جاں بحق بہن زخمی ،پولیس

ٹانک:نواحی گاؤں رغزئی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، سیکیورٹی ذرائع

سونا پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سونے کی فی تولہ قیمت میں 920روپے اضافہ کےبعد 93ہزار500روپے ہوگئی

ٹانک نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انجنیر عظیم اللہ محسود جاں بحق ،پولیس

وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی  کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق  اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

ستارہ ایاز کی زیر صدرت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تغیرات کا اجلاس،اسلام آباد میں صفائی کی صورتحال، مارکیٹس کی جلد بندش اور سیوریج سسٹم کی رپورٹ نہ ملنے پر چئیرپرسن کا اظہار برہمی، سینیٹزر کی سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ تشکیل دے دی لیکن سرکار کی رپورٹ نہیں آئی، شیری رحمان

وزیر اعظم عمران خان کندیاں کے 10 ہزار ایکٹر پر مشتمل ختم ہوتے ہوئے جنگل کو بحال کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم عمران خان 23 فروری کو پودا لگا کر کندیاں کے سب سے بڑا جنگل بحال کرنے کا آغاز کریں گے،

کراچی میں چار پولیس اہلکاروں  کی رشوت وصولی کی فوٹیج سوشل میڈیاپروائرل ہونےکامعاملہ ،پولیس حکام کا معاملے پر ایکشن، رشوت خور اہلکاروں کی شناخت کےبعدمحکمانہ کارروائی ،ہیڈ کانسٹيبل چن محمد ،کانسٹيبل عامرشہزاد،ہیڈکانسٹيبل محمد اعظم، کانسٹيبل صدرالدین شامل تھے،تمام اہلکاروں  کو  معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے

اوکاڑہ :اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بیج ،کھاد اور سپرے سنٹرز کی مختلف دوکانوں کادورہ

کراچی: 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کمی  سے 40249 پر بند ہوا

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں کار اور آئل ٹینکر میں تصادم ،تین افراد جاں بحق ،ریسکیو ذرائع

کراچی کے علاقے کھوکھراپار4نمبرمیں ٹریفک حادثہ،دو نوجوان جاں بحق

لاہور اسٹیج کی دنیا کا ایک اور ستارہ اس دنیا سے چلا گیا،  معروف کامیڈین اور آرٹسٹ ندیم برال انتقال کر گئے

کراچی میں راشد منہاس روڈ لکی ون مال کے قریب فائرنگ،ایک شخص زخمی،ریسکیو ذرائع

وزیرِ اعظم عمران خان نے مظفر گڑھ میں 250بیڈز پر مشتمل رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ہے

کراچی:کھوکھراپار میں ٹریفک حادثہ،2افرادجاں بحق

آر پی او فیصل آباد اور ایس پی اقبال ٹاون کی مسجد میں کھلی کچہری

آل سٹی تاجراتحاد بلدیاتی مسائل کانفرنس،مئیر کراچی وسیم اختر کی شرکت،تاجر رہنماؤں اور ایسوسی ایشننز کی سربراہان کی شرکت

کوئٹہ, 21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن ہے،کوئٹہ, مادری زبان میں تقریر کی اجازت دی جائے ثنابلوچ ،اسپیکر کی جانب سے ثنا بلوچ کو بلوچی میں تقریر کی اجازت

لاہور: نواز شریف کی صحت اور لندن میں قیام میں توسیع کا معاملہ،ڈپٹی سیکرٹری ن لیگ عطااللہ تارڑ حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئےعطااللہ تارڑ نے کمیٹی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بارے آگاہ کیا

کوئٹہ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا اراکین اسمبلی کو مادری زبانوں کے عالمی دن کی مبارکباد

حیدرآباد:پی پی پی سینٹر  مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو ،اگر میرے ہاتھ میں آپ کے مسئلے حل کرنے کا اختیار ہوتا تو ایک دن بھی دیر نہیں کرتا ، مولا بخش چانڈیو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی چین کے سفیر یاو جن سے ملاقات،وفاقی وزیر کا  سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورتحال  پر اطمینان کا اظہار، منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز تر کیا جائے گا، اسد عمر

مئیر کراچی پھٹ پڑے  ،کرتار پور پر 19ارب خرچ کردیےکراچی پرکیوں نہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ اگر معاملات ٹھیک نہیں کرتے تو آرٹیکل 6لگ سکتا ہے،میں اس کام پر فوکس کررہا ہوں جس سے ایم کیو ایم کا نہیں عوام کا فائدہ ہو

About The Author