وزیراعظم عمران خان نےچینی بحران کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب شامل کئے گئے ہیں۔
انٹیلی جنس بیور کا گریڈ بیس یا اکیس کا افسر بھی کمیٹی میں شامل ہوگا
انکوائری کمیٹی کو ایک درجن سے زائد سوالات بھجوادیے گئے
کیا اس سال چینی کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں کم تھی؟
کیا کم پیداوار چینی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی؟
کیا حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی گنے کی قیمت کافی تھی؟
کیا شوگر ملوں نے مقرر کردہ پرائس سے بہت زیادہ قیمت پر گنے کی خریداری کی؟
قیمت زیادہ کی تو کن وجوہات کی بنیاد پر
شوگر ملوں نے کسانوں سے کچھ ہفتوں کے لئے گنا کیوں نہیں خریدا؟
گنا نہ خریدنےکے چینی کی قیمت پر اثرات کیا پڑے
ایکس مل پرائس کے تعین کی بنیاد؟ ایکس مل پرائس میں اضافے کی وجوہات
کیامل مالکان کی ملی بھگت (کارٹیلائزیشن)/مارکیٹ میں مداخلت ہوئی ہے؟
چینی کی قیمتوں پر پیشگی معاہدوں کے اثرات اور کیا اس میں کوئی بدنیتی شامل تھی؟
کیا ایکس مل اور پرچون کے سطح پر چینی کے فروخت کے مارجن پچھلے سالوں کے مقابلے میں بڑھے یا نہیں بڑھے؟
اگر ہاں تو کیوں اور اس سے کس نے فائدہ اٹھایا؟
ٹیکس میں اضافے کا چینی کی قیمت پر کتنا اثر پڑا؟
ایکس مل اور پرچون کی سطح پر ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر اور شوگر ملوں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی،
پچھلے 10 سالوں کے مقابلے میں کیا چینی کی برآمد ٹھیک تھی؟
چینی کی برآمد پر سبسڈی اور اسکے اثرات اور اس سے کون مستفید ہوئے
پرچون کی سطح پر چینی کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار؟
چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کا کردار
جائزہ لیا جائے کہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے کیا حفاظتی اور پیشگی اقدامات کیے گئے
قیمتوں میں اضافے سے متعلقہ کوئی اور ایشو جو کمیٹی مناسب سمجھے
کمیٹی حقائق کے تناظر میں ذمہ دار افراد، اداروں یا افسران کا تعین بھی کرے گی اوریہ جائزہ لے گی کہ کیا کسی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش تو نہیں ہوئی
کمیٹی مستقبل کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کرے گی
کمیٹی حقائق کے تناظر میں ذمہ دار افراد، اداروں یا افسران کا تعین بھی کرے گی اوریہ جائزہ لے گی کہ کیا کسی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش تو نہیں ہوئی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور