نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے سے قبل وزیراعظم کو تبدیل کریں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا جس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کی وہ نالائقی کا ثبوت ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی ساری باتیں مان لیں،

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ حکومت ایوان میں نہ آنے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے سے قبل وزیراعظم کو تبدیل کرے کیونکہ وہ بھی ایوان میں نہیں آتے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر حملہ غریب عوام پر ہے، نالائق، نااہل حکمرانوں کو غریب خواتین کی مالی امداد برداشت نہیں، معیشت اس طرح نہیں چلائی جاسکتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، انکروچمنٹ کے نام پر گھر گرائے جا رہے ہیں، ہر شعبہ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، دکھائے گئے خواب پرانے پاکستان میں رہ گئے، نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں، یہ حکومت غریب دشمن ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 9 لاکھ افراد کو فارغ کر دیا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا جس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کی وہ نالائقی کا ثبوت ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کی ساری باتیں مان لیں، حکومت صرف امیروں کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم نے کہا خفیہ ادارے مہنگائی کی تحقیقات کریں گے، حساس ادارے دہشتگردی کیخلاف لڑیں یا مہنگائی کی تحقیقات کریں گے؟۔

About The Author