جنوری 3, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ایک بار پھر سے ہنگامہ آرائی کی نذر

اپوزیشن کو اب ہم نہیں منائے گے بلکہ اپوزیشن کو سپیکر سے معافی مانگنا ہوگی ورنہ شور شرابے میں اجلاس چلتے ہی رہیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ایک بار پھر سے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ جہاں اب حکومت نے بھی اپوزیشن کو سپیکر سے معافی مانگننے کی شرط رکھ دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس پھر سے  ہلڑبازی کا شکارہوگیا جہاں اجلاس شروع ہوتے ہیں اپوزیشن نے ہنگامے کا آغاز کردیا۔

شور شرابے میں حکومت نے بھی کارروائی کو روکنے نہ دیا اور دواہم بل منظور کیے جبکہ قانون سازی کے پیش کیے۔

ساتھ ہی حکومت نے بھی اب میں نہ مانوں کی رٹ لگا دی۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے اعلان کیا۔

اپوزیشن کو اب ہم نہیں منائے گے بلکہ اپوزیشن کو سپیکر سے معافی مانگنا ہوگی ورنہ شور شرابے میں اجلاس چلتے ہی رہیں گے۔

اجلاس میں آذربائیجان کی سرحد کی خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس شورشرابے میں منظور کرکے اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کردی گئی۔

About The Author