کیماڑی کی فضا میں گھلے زہر کی حقیقت کیا ہے ۔۔۔
اموات کی وجہ سویا بین ڈسٹ ہے یا پھر کوئی زہریلی گیس۔۔۔
ماہرین صحت کی رائے میں اختلافات معاملے کو مزید الجھا رہے ہیں ۔۔۔
سویا بین ڈسٹ نے اگر پورٹ سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے کے مکینوں کو متاثر کیا تو جہاز کے عملے سے متعلق ایسی کوئی شکایت کیوں سامنے نہیں آئی۔۔
ماہرین کے مطابق کسی بھی قسم کی الرجی میں موت کے امکانات تقریباً نا ہونے برابر ہوتے ہیں ۔۔ پھر سویابین روزمرہ کے کھانے کام میں آنے والا اجزا کیسے موت کا سبب بن سکتا ہے ؟
ماہرین کے مطابق سویابین میں کوئی کیمائی عنصر موجود نہیں ہے ؟
پورٹ پر لنگر انداز جہاز ہرکولیس کو واپس روانہ کے لیے جہاز لیول کرنے والے مزدور بھی بنا ماسک کے کام کرتے رہے ۔۔۔
مزدور جہاز پر کیسے محفوظ رہے جب کہ تمام مسئلے کا باعث اسی جہاز کو سمجھا جا رہا ہے ؟
جواب طلب سوالات اور کئی مفروضوں کے درمیان اب تک کراچی میں چودہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ