پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگیا
پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اورشہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت متعدد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
افتتاحی تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد افتتاحی میچ ہوا جو کہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور