دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹر ل پر لٹیرو ں کی مضبوط گرفت،دن دہاڑے ایک اور واردات ،مردحضرات کے بعد خواتین بھی لٹیروں کے نشانے پر، زیورات نوچ لئے گئے

محراب پور : ایم این اے نفیسہ شاہ کی محراب پور میں میڈیا ٹاک، مقتول صحافی عزیز میمن کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی

محراب پور: مقتول صحافی عزیز میمن کی وائرل ویڈیو پر دھمکیاں دینے کا الزام تلے آنے والا ایم این ابرارشاہ تعزیت پر پہنچا، میں یہاں محراب پور کے جڑواں شہر ہالانی سے ہوں مجھے سب جانتے ہیں۔ ایم این اے سید ابرار علی شاہ

پاکستان میں امریکہ کے سفیر  پال جونز کا پی ایس ایل فائیو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ،کرکٹ کا بہت شوقین ہوں ، تمام ٹیموں کے لیے بڑا ایونٹ ہے ، پال جونز

کراچی۔ڈرگ روڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق۔

کراچی: سولجربازار نمبر تین میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو شہریوں نے دبوچ لیا،عوام کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر ڈاکو کی درگت بنا ڈالی

ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں اور ہلکی بارش ،مری طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث سردی میں شدید اضافہ

کراچی:شیر شاہ اٹلس کمپنی کے قریب ٹریفک حادثہ،راہگیر جاں بحق

گھوٹکی۔ ڈہرکی شھر کی ابتر صورتحال کے پیش نظر احتجاجی کیمپ سے گزرنے والے پیپلز پارٹی ایم این اے کا راستہ روک لیا گیا،ایم این اے خالد احمد لونڈ کو لونڈ گروپ کے آفیس کا افتتاح کرنے الفتح ٹاؤن جانا تھا

لاہور: بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگن سنھا کی لاہور آمد،بھارتی اداکار بیوٹیشن حنا بیگ اور احمد کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور آئے

اسلام آباد ائیر پورٹ پر کوہاٹ کے رہائشی سجاد وزیر کے سامان سے 1270گرام آئس ہیروئین برآمد

ملتان، سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے پی ایس ایل کے کرکٹ میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ۔مختلف اوقات میں تین روٹس ٹریفک کیلئے بند، 1200 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ترجمان

کوہلو : نواحی علاقے ڈیری فارم میں اسماعیل نامی شخص قتل کردیا گیا

یزمان سے بہاولپور آنے والی مسافر وین میں ڈی سی چوک پر اچانک آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور: پی ٹی آئی حکو مت آﺅٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیراہے ۔ محمود الرشید

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔دین اسلام سماجی انصاف، مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتاہے۔عثمان بزدار

سبی میلے کے پہلے روز آتش بازی / جرگہ ہال میوزیکل پروگرام ۔،سبی میلے کے موقع پر پہلے روز رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ۔۔۔۔۔۔۔

شریف فیملی کے بعد انکے عزیز واقارب کو بھی عدالتی نوٹس جاری، عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنز کو ذاتی حیثیت میں طلب  کرلیا، میاں جاوید شفیع، طارق شفیع اور زاہد شفیع کی ملکیت کمپنیوں کے بنک ڈیفالٹر ہونے کے کیس میں طلب کیا ہے

سکھر:عارف بلڈر میں ڈاکوؤں کا دھاوا،ٹریکٹر لوٹ کر فرار

ساہیوال: تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقہ104نائن ایل میں بااثر اوباش نوجوانوں کا نوجوان پر برہنہ کر کے تشدد ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور کے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں انتہائی اہم تشخیص کی تین مشینیں  خراب ،سٹی سکین ایم آرآئی سمیت انجیوگرافی کی مشینن 5 روز سےخراب

پنڈی بھٹیاں : چار مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اہلے خانہ کو یرغمال بنا لیا ۔ ڈاکو 12 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ۔

کروناوائرس سے بچاو کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس،ڈاکٹرز ظفرمرزا کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے،ظفر مرزا کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 24 فروری تک ملتوی۔۔۔۔

لاہور : ہنجروال میں مبینہ  پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے سحر نے امریکی سفارتکاروں کو بھی جکڑ لیا،سفارتخانے کے اہلکاروں نےکرکٹ میچ کھیل  کراسلام آباد یونیٹڈ کی ٹیم  کو سپورٹ کیا

ضلعی انتظامیہ پشاور ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم،جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

مردان/ بجلی چوری اور بقایاجات کے خاتمے کے لئے پیسکو مردان کا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن ،آپریشن کے دوران 484 کنڈےہٹائے گئے، جبکہ 1 ایل ٹی تار بھی اتارا گیا

سمندری۔ تھانہ صدر کے علاقہ 447 گ ب میں حادثہ ایک شخص جانبحق

راولپنڈی: روات چک بیلی روڈ پر دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا معاملہ،روات پولیس نے واردات میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ہیلپ لائن کی درخواست کی سماعت، جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان کریم میمن پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل  کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہمآخری موقع دے رہے ہیں، 27 فروری کو صرف اس اہم مقدمہ کا حل کرنے کے متعلق حتمی جواب دیں، بتایا جائے معزور افراد کی ملازمت کے لئے کیا پالیسی مرتب کی گئی ہے عدالت

سندھ ہائیکورٹ :خورشید شاہ کیس میں شریک ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ،نیب کی جانب سے تحقیقات کے لئے 8 ہفتے مہلت طلب، تمام 15 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 9 اپریل  تک توسیع کردی گئی

کراچی / سندھ ہائیکورٹ ،لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت بچوں کی بازیابی سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس سفارشات عدالت میں پیش، 15 گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت کا اظہار تشویش،عدالت نے 18 مارچ کو پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائیکورٹ ،محکمہ خوراک سے گندم حاصل کرکے   40 کروڑ روپے کی کرپشن کا معاملہ،عدالت نے سیکریٹری فوڈ نیب حکام اور ملزمان کو ملاقات کرنے کا حکم، آپ لوگ میٹنگ کر کے مارک اپ کی رقم مقرر کریں ، عدالت

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی بڑی کاروائی سرکاری گندم چوری کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کا لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان،لاہور ٹو گوجرانوالہ ایکسپریس  24فروری سے شروع کی جائے گی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون  کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی میڈیا پہ تنقید پہ ردِ عمل ،‎عمران مافیا اپنی کرپشن ، چوری معیشت کی تباہی اور نااہلی کا بوجھ میڈیا پہ نہیں ڈال سکتا

ساہیوال: تھانہ فرید ٹا6ون کی حدود 94/6آرکے قریب موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں  فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ۔ترجمان پولیس ترجمان پولیس

تلہ گنگ : ضلعی و تحصیل انتظامیہ  کی تھوہا محرم خان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ۔تھوہا محرم خان میں سرکاری اراضی پر قائم دوکانیں مسمار کر دی گئیں ۔ڈی سی چکوال

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ضلع چاغی کے ایک روزہ دورہ پر دالبندین پہنچ گئے،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت رخشاں ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس

لاہور: ننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں کرنے کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں عائشہ اور حسن کی درخواست پر  سماعت،عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ  منگل تک ملتوی کر دی

ایف بی آر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  ایک ماہ تک ملتوی ، انتہائی حساس ڈیٹا نجی کمپنی کو کیسے دیدیا گیا؟ ایف بی آر کا ریکارڈ حساس ترین ہوتا ہے، چیف جسٹس

لاہور: شکاگو کی سکھ کمیونٹی کے وفد کی مشیر کھیل پنجاب سے ملاقات

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد مجج ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی،عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے 24 فروری تک جواب طلب کر لیا

تربیلا میں پانی کی آمد  15ہزار900 کیوسک اور اخراج  45 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد14   ہزار300  کیوسک اور اخراج  40  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 69 ہزار  300کیوسک اور اخراج  62 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

میہڑ: میہڑ میں 9 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، بچہ کو بیہوشی کی حالت میں گھر کے سامنہ زرعی زمیں پر پھینک دیا گیا

لاہور: گراں فروشی کی خلاف ضلعی انتظامیہ لاہور کی رپورٹ،228 مقامات کو چیک کیا گیا.دوران چیکنگ 36 خلاف ورزیاں پائی گئیں

لاہور: ‏ایم سی سی کے لیفٹ آرم لیگ اسپنر عمران قیوم ،عمران قیوم کی انگلینڈٹیم اور پی ایس ایل میں کھیلنے کی  خواہش

تنگوانی. یونین کونسل گل والی کے ملازم کا گزشتہ کئی ماہ سے تنخوا نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ.

لاہور: فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی

لاہور. کنئیرڈ کالج برائے خواتین کا تراسیواں کانووکیشن,وفاقی وزیر شفقت محمود کی کانووکیشن میں شرکت

لاہور؛ شہباز تتلہ اغوا اور ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار گمشدگی کیس کی تحقیقاتی ٹیم اور پولیس حکام آج شہباز تتلہ کے اہلخانہ سے ملاقات  کرکے اعتماد میں لیا۔

کوئٹہ:ایرانی سرحدی حکام نے تفتان میں دوطرفہ راہداری گیٹ کو بند کردیا، لیویز ذرائع

میلسی: کالونی چوک میں زخیرہ اندزوں سے  لاکھوں روپے کی چینی ، گھی اور آئل برامد ،گودام میں زخیرہ کی گئی چینی کی 450 بوریاں اور 600 گھی کے ٹین اور 250 آئل کی پیٹیاں ضبط کرلی گئیں

لاہور:بچے پر تشدد کرنے والے قاری کے خلاف مقدمہ درج،گیارہ سالہ شکیل مدرسے کے قاری کے تشدد کی وجہ سے بھاگ گیا تھا۔

لاہور. کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں  12 ٹرینیں آج 1 سے 2 گھنٹے تک لیٹ

لاہور:  پی  سی  بی  عمراکمل  کے  معاملے  کی  انکوائری  کررہا  ہے،  جب  تک  تحقیقات  مکمل  نہیں  ہوتی  ہم  کوئی  بیان  نہیں  دے  سکتے،  کوئٹہ  گلیڈی  ایٹرز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بہاولپور ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات۔

لاہور: صفائی کمپنی کےپی ایس ایل میچز  کے حوالے سے صفائی انتظامات مکمل۔ 300سے زائد ورکرز 2شفٹس میں قذافی سٹیڈیم کے اندر و باہر  کام کریں گے۔

لاہور: احتساب عدالت میں صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث ملزم قمرالسلام اور وسیم اجمل سمیت 20 ملزمان کے کیس کی سماعت ،عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 21 مارچ تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ سی ای او پی آئی اے  تقرری کیس ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ پی آئی اے جہاز فروخت سے متعلق رپورٹ پیش  جہاز اسرائیلی کمپنی کو دیا گیا,چیف جسٹس

احتساب عدالت میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی شجاع ٹاون میں کروڑوں روپے فراڈ کیس کیس کی سماعت،  عدالت نے ملزم زاہد شجاع اور نیاز احمد کے مزید 8 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،  ملزمان کو دوبارہ 28 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کنڈیارو :  کے قریب سہڑا مائینر سے نوجوان کی لاش برامد ۔پولیس

سکھر: سکھر کی ماڈل کورٹ نے خاتون قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

لاہور: گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث عناصر پنجاب پولیس کی نااہلی کے باعث آزاد،عمر شریف کی بیٹی کے جاں بحق ہونے کے بعد پیہوٹا پہلے سے گرفتار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیئے سرگرم

سکھر: چار سال قبل مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل کا معاملہ ،ماڈل کورٹ نے تین ملزمان کو چار چار سال سزا سنادی

گورنر تبوک 19 روز تک چاغی میں شکار کھیلنے کے بعد اسلام آباد روانہ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے گورنر تبوک پرنس فہد کو رخصت کیا

کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔۔ چار سو کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔۔۔ لیکن چار روز بعد بھی ادارے اموات کی حتمی وجہ نہیں بتا سکے ہیں۔۔ ہائڈروجن سلفائیڈ کے شبے سے شروع ہوئی کہانی سویابین ڈسٹ کے گرد گھوم رہی ہے

لاہور: پنجاب بھر میں پولیو مہم کا چوتھا روز، انسداد پولیو پروگرام

ایم  سی  سی  کا  دورہ  پاکستان  /  گائے لوینڈر چیف ایگزیکٹو ایم  سی  سی  کا  بیان،گزشتہ جمعرات کو پاکستان آمد سے اب تک کیے گئے شاندار انتظامات پر میں آپ کا مشکور ہوں۔  گائے  لوینڈر

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سپیریر یونیورسٹی کے سپورٹس گالا میں شرکت۔

لاہور: لیسکو کا نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف کریک ڈاؤن

شاہ کوٹ: تھانہ صدر کے قریب موجود راجباہ میں چالیس فٹ بڑا شگاف پڑ گیا…شگاف پڑنے سے سینکڑوں کھیت زیر آب آ گئے، زمیندار فصل کے نقصان سے پریشان…

لاہور: پی ایس ایل میچز کے دوران10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے۔ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی صدارت میں اجلاس ,بیناولنٹ فنڈ سیکیورٹی کا معاملہ زیر غور

سندھ ہائیکورٹ:ریلوے سوسائٹی گلشن اقبال میں بھی غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف,شہری نجیب نائچ کی درخواست پر سماعت,عدالت نے وفاقی و سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور: شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری تاحال بند ،  کمیٹی 3 ہلاکتوں پر انکوائری رپورٹ نہ بنا سکی ,انکوائری کمیٹی نے انکوائری مکمل کرنے کے لئے مزید دن مانگ لئے

لاہور ہائیکورٹ ،عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت,عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی

دکی۔چھاپوں کے دوران زائد المیعاد مشروبات اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر ایک بیکری سیل مالک گرفتار

وزیراعظم عمران خان سے سابق برطانوی وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء ہوگو سوائر کی ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ  کو52 کروڑ ، 88 لاکھ سے زائد رقم  کے سروسز ٹیکس نوٹس بھجوانے کا معاملہ,لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل صدیقی کو  نوٹس جاری کردیا ،، جواب طلب

لاہور : ماڈل تاون کچہری میں وکلاء نے پولیس کی پٹائی کر دی

ترجمان پی ایس او:کراچی کے تمام علاقوں میں پی ایس او پمپس کو پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

اسلام آباد: میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے والدین کی وزیراعظم عمران خان سے فریاد,بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی امپورٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

چشتیاں: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالد محمود کی حاصل پور روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری کے گوداموں پر کامیاب  چھاپہ,گودام سے  ہزاروں لیٹر  گھی،آئل ،چاول اور چینی کے تھلیے برآمد گودام سیل،خالد محمود

چک جھمرہ :تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 471 رب میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کر کے تیس سالہ بہن کو قتل کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ  سرہیگوسوائر کی ملاقات

پشاور:پاکستان کے پہلے سر کاری بی پی او ریڈی سپیس کا باقاعدہ افتتاح، وزیراعلی کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور معاون خصوصی کامران بنگش نے افتتاح کیا

عمر اکمل کو پی ایس ایل 5 میں انڈر پرفارم کرنے کی آفر ہوئی تھی،عمراکمل نے پی سی بی کو اس بارے میں بتایا نہیں،ذرائع

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی پاکستان میں یونیسیف ایجوکیشنل کے سربراہ سے ملاقات

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوااورعالمی اداروں کے درمیان قبائلی اضلاع میں بچیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کے یادداشت پر دستخط

نوشہرو فیروز چھ روز گذر جانے کے باوجود مقتول رکن سندہ اسیمبلی شہناز انصاری کے قاتل پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

پاکستان میں بی پی او انڈسٹری کا قیام خوش آئند ہے،آئی ٹی بورڈ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کم وقت میں بی پی او قیام کیا، پشاور بی آر ٹی کے 28 اسٹیشنز کاریڈور مکمل ہوچکے ہیں،منصوبے میں ضرورت کے مطابق رقم کا مطالبہ کیا ہے، کامران بنگش معاون خصوصی بلدیاتکامران بنگش

میرپور آزاد کشمیر: نواحی علاقہ بن خرماں کے قبرستان سے نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد،پولیس

گلستان جوہر میں گھر لوٹنے کے بعد فرار ملزمان اور پولیس میں مقابلہ، ملزمان سامان سے بھرا رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس

کوئٹہ، اپوزیشن اراکین کی جانب سے صوبے میں بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی

کوئٹہ:مستونگ میں مشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا آغاز،پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے آپریشن مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں کیا آپریشن کے دوران مشیات فروشوں کے 3ٹھکانےتباہ کردیئے گئے

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی  کی میڈیا بریفنگ، مقبوضہ کشمیر کےمحاصرے کے 200 روز مکمل ہونے پر کشمیری انسانی حقوق سے محروم ہیں، برطانوی پارلیمانی کشمیر گروپ کی چئیرپرسن ڈیبی ابراہم نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی حامی ہیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت اجلاس، کمیٹی میں پی ٹی ڈی سی ملازمین کے مستقبل کا معاملہ زیرغور

تونسہ شریف وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار شہید ہونے والے ایف سی اہلکار لانس نائیک عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے زرائع

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو طلب کر لیا، جسٹس انورالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ آج متوقع، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش دو بار ناکام ہوئی، ذرائع

ملتان، کرونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لئے لواحقین کا مظاہرہ  ،مظاہرین چوک کچہری کو بلاک کر کے احتجاج

پشاور بی ارٹی منصوبے کی لاگت 4 ارب 28 کروڑ روپے بڑھ گئی، بی ارٹی کانظرثانی شدہ بجٹ 66 ارب 43 کروڑ سے 70 ارب72 کروڑروپے تک پہنچ گئی

قصور:پھولنگر کے نواحی علاقہ فتی والا میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

لاہور: پولیو وائرس سے 4 سالہ بچی میشا ابرا  جان کی بازی ہار گئی

حیدرآباد :بلدیہ بس ٹرمنل کی بحالی کے لیے ٹرانسپورٹرز کا انوکھا احتجاج، احتجاجی مظاہرین کی ڈویژنل سیکریٹریٹ کے سامنے روٹیاں ہاتھوں میں اٹھا کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی

سپریم کورٹ نے جی آ ئی ڈی سی سیس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،تمام وکلا پندرہ روز میں اپنی معروضات تحریر ی طور پر جمع کروا سکتے ہیں عدالت

دیپالپور میں غلہ منڈی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں صوفے پوشش والی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.

راولپنڈی ٹرانسفارمر چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تصادم، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اہلکار اور تاجر آپس میں لڑپڑے

فیروزوالہ کے علاقہ برج اٹاری میں چور جاوید جنرل سٹور کا صفایا کرگئے ، فیروزوالہ رات گئے چور تالے توڑ کر نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے

مری۔ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی کا مری میں چند روز قبل آگ سے جلنے والی عمارت کا دورہ۔

بہاولنگر۔تھانہ بی ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،ایک ملزم گرفتار،پولیس

کہروڑپکا۔7 سالہ بچی سےزیادتی کے مقدمہ میں مجرم کو 10 سال قید کی سزا۔قید بامشقت کے ساتھ 30 ہزار جرمانہ بھی عائد۔ فیصلہ

لاہور: تین روزہ بین الاقومی لاہور لٹریری فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد

سندھ ہائیکورٹ :عمر کوٹ میں سندھ اسمبلی کی خالی نشست ہر انتخابات میں کے خلاف درخواست ،الیکشن رولز کے مطابق 60 روز کی مدت میں ضمنی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواست  ،عدالت نے فریقین سے 26 فروری کو جواب طلب کر لیا

انسدادہشتگردی عدالت،اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان انتظار قتل کیس کا معاملہ، انتظار کے والد اشتیاق احمد اور انکے وکیل عدالت میں پیش، کیس کے گواہ انتظار کے ماموں صلاح الدین کا بیان قلمبند، عدالت نے آئندہ سماعت مزید گواہوں کو دو مارچ تک طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ ، ہائیکورٹ کے سینیٹر ترین جج عرفان سعادت خان کے والد انتقال کر گئے

کوئٹہ، بیس ماہ گزرنے کے باجود مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہےہیں،ایم پی اے اصغر علی ترین، اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

اسلام آباد: جرمن سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

لیہ ۔  ۔وزیراعظم عمران خان کل 21 فروری کو لیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ:وزیراعظم کے 15 معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت نے آج بھی جواب عدالت میں جمع نہ کروایا، عدالت نے آخری موقع دیدیا

لاہور: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،انڈیا اور افغانستان میں اجناس کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر غور

سکھر: سندھ فوڈ اتھارٹی کی سکھر میں کارروائیاں ،شیخ شہین کے علاقے میں کھلا آئل بیچنے والے ڈپو سے مضر صحت کوکنگ آئل بر آمد سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلے آئل کے ڈپو سیل کر دیئے

لاہور: آزادی اظہار پر غیر آئینی پابندیوں کے حوالے سے سیمینار  مار علی جان کا خطاب،چند روز پہلے 53 شہروں میں طلبا نکلے تھے اور طلبا یونین کی بات کی تھی ، عمار علی جان

اٹارنی جنرل انور منصور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈریپ کی ہیلپ لاینز پر شکایت پر ایکشن زاید قیمت وصول کرنے والوں کے کیخلاف شکنجہ تیار، حفاظتی ماسک ایم 95 مہنگے داموں بیچنے پر ایکشن ترجمان وزارت صحت

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہو گیا۔ سینیٹرفیصل جاوید  ،سینٹر فیصل جاوید کی ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ

جعلی اکاؤنٹس کیس کے گرفتار ملزم لیاقت قائمخانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت تین مارچ تک ملتوی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے درخواست پر سماعت کی

وزیراعطم عمران خان کا چینی صدر شی جنگ پینگ سے ٹیلی فونک رابطہ

ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک کا سی ای او سمٹ میں خطاب برآمدکندگان کے لیے رعایتی شرح سود کی اسکیمیں ہیں

ان اسکیموں میں 200ارب روپے سے زاید کے فنڈز ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ LRBT اسپتال کورنگی کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

گھوٹکی: میرپور ماتھیلو کے علاقے جروار میں چینی کے گودام پر چھاپہ چینی کی 170 بوریاں برآمد، ودام مالک لعل چند نے غیر قانونی طور پر چینی اسٹاک کر رکھی تھی ، اسسٹنٹ کمشنر

انور علی، عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

گجرات۔ دولت نگر میں ہلاک ہونیوالی برطانوی نژاد دو بہنوں کی ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی حتمی رپورٹ گجرات پولیس کو موصول ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کی موت گیس بھرنے سے ہوئی ۔ فرانزک رپورٹ

احتساب عدالت اسلام آباد میں رشماء اور گلف رینٹل پارو ریفرنسز پر سماعت ،ملزمان فضل احمد، این اے زبیری، عبدالماجد خان اور غلام مصطفی نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں

گریڈ بائیس کے آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ کا تبادلہ،اے ڈی خواجہ سیکریٹری نارکوٹیکس ڈیویژن تعینات، نوٹی فیکیشن جاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان ،آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے،تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے

وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات،ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں دیگر وارڈز کی طرح منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے وارڈ بنانے پر اتفاق

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ننھی تائیواکوانڈو چیمپئن عائشہ آیاز کے ساتھ وعدہ پورا کردیا،محکمہ سپورٹس حکام نے عائشہ آیاز کو تائیوکوانڈو میٹ اور کٹ کا تحفہ دے دیا

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے دولت مشترکہ انوسٹمنٹ کونسل کے وفد کی ملاقات،کونسل دولت مشترکہ کے 53 رکن ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کرتی ہے، وفد کی بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کویت کا سرکاری دورہ، آرمی چیف کی کویتی نائب وزیراعظم اور چیف آف جنرل اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں،آئی ایس پی آر

لاہور: غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں  ناقص دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس سیل، 750 لیٹر دودھ تلف

نوشکی عدالت روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

چمن: بائی پاس روڈ پر مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں ایک بچہ جاں بحق،اور ایک زخمی، لیویز حکام

لاہور: کل سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 9 بجے شروع ہوگا،شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ تک جاری رہے گا

مانسہرہ۔ سکی کناری ڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں پر مٹی کا تودہ گر گیا،مٹی کے تودے کے نیچے دب کر تین مزدور شدید زخمی

وفاقی حکومت کا نئے اٹارنی جنرل کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل علی ظفر سے رابطہ،علی ظفر نے فیصلہ کرنے کے لئے مہلت مانگ لی ، ذرائع

لاہور: پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن حکومتی عنایت کے منتظر، پارٹی نے ساتھ چھوڑ دیا

پی ایس 52 عمر کوٹ اور پی پی 241 بہاولنگر میں ضمنی انتخاب کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پی ایس 52 عمر کوٹ اور پی پی 241 بہاولنگر کے اضلاع میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی،نوٹیفکیشن جاری

گوجرانوالہ ورلڈ چیمپئن انعام پہلوان کا پی ایس ایل کے حوالے سے  ویڈیو پیغام،پاکستان میں کبڈی ورلڈ کے شاندار انعقاد کے بعد اب کرکٹ کی باری ہے

لودھراں:ملتان روڈ پر جلہ ارائیں کے قریب کار محمود نہر میں گر گئی۔کار سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد کو اہل علاقہ نے باہر نکال لیا۔ریسکیوذرائع

پشین، پوٹی ناصران کے قریب رکشے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق، لیویز

نوشکی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی۔پولیس زرائع

چین کے سفیر ژاؤ جنگ کا تقریب سے خطاب،چین مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،چین کو کورونا وائرس کے خلاف کئی چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم کے ارکان کی ملاقات،وزیر قانون فروغ نسیم , سابق وزیر قانون بابر اعوان بیریسٹر علی ظفر اور شہزاد اکبر شریک ہوئے، اٹارنی جنرل کے استعفے سے قبل معاملے پر مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح اجلاس،31 مارچ 2020 تک 11،555 اساتذہ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ

لاہور: ایل ڈی اے سٹی کی سڑکوں کا ڈیزائن تبدیل اور ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی منظوری،وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلے

محراب پور: مقتول صحافی عزیز میمن والا معاملہ،گرفتار کیمرہ مین اویس قریشی کو ریمانڈ کیلئے کنڈیارو کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے کیمرہ مین کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی نجی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگوموجودہ حالات میں ال پاکستان لوٹ مار پروپیگنڈا کررہی ہے

بابراعوان،نعیم بخاری اورمخدوم علی خان کی اٹارنی جنرل کا عہدہ لینے سے معذرت

خواتین اوربچوں سے زیادتی کےکیسزاور تفتیشی امورکا کیس ٹو کیس جائزہ اجلاس ,اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمشتمل مختلف نوعیت کےمقدمات اورتفتیش کا بھی جائزہ لیا گیا۔اعلیٰ سطحی ویڈیولنک اجلاس کی صدارت آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نےکی۔

وزیرآباد :جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کوچ کھائی میں جا گری9 افراد زخمی ، ریسیکیو ذرائع

وزیرآباد :جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کوچ کھائی میں جا گری ریسیکیو ذرائع

انسدادہشتگردی عدالت ۔افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینز کے خلاف جعل سازی کیس ،نادرا حکام کی جانب سے کیس سے متعلق دستاویزات بھی پیش کردیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے میچز میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے لئے اقدامات،لیسکو نے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے،ایکسین گلبرگ ڈویژن میچز کے دوران فوکل پرسن مقرر

نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد میں لیڈرشپ اینڈ سیکیورٹی کے موضوع پر جاری انٹر نیشنل ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

لاہور:پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اضافی فنڈز مانگ لیے،تعلیمی محکموں کی جانب سے محکمہ خزانہ پنجاب کو فنڈز جاری کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی

لاہور:بہالپور میں صنعتی حب بنانے کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ کمپنی کو دیے گئے دیڑھ ارب روپے کے قرض کو گرانٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اہم ترین عہدوں پر پیشہ ورانہ انجنیئرز کی بجائے غیر متعلقہ افسران کی تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا

ہنگو: ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ  کی  اہم پریس کانفرنس۔مدیحہ قتل کیس کے اصل ملزم 18 سالہ الیاس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی کوہاٹ

لاہور:پنجاب حکومت کی نواز شریف کی صحت اور معطل سزا می  توسیع کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس سے نون لیگ کا بائیکاٹ

ملتان، ہائیکورٹ ملتان بینچ سے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت پر رہائی کا معاملہ، جمشید دستی کی رہائی کے آرڈر کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی

اسد علی خان جونیجو کی زیرر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس، ریلوے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ، رواں مالی سال کیلئے ریلوے کو 97 ارب روپے جاری ہوئے

نایاب سکندر عمرانی کیس ،نایاب سکندر عمرانی نے پھر سے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

کے پی ٹی پر ہرکولیس جہاز کی منتقلی کا معاملہ ،کپتان نے جہاز بیلنس نہ ہونے پر لے جانے سے منع کردیا تھا

کے پی ٹی حکام کا جہاز کو بیلنس کرنے کا فیصلہ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی،ایم این اے چودھری سالک حسین سے گجرات سے تعلق رکھنے والی یوکے لیبر پارٹی کی پارلیمنٹیرین یاسمین قریشی کی ملاقات۔

چینی چینی سفیر ژاؤ جنگ  کی گفتگو,گوادر میں بجلی کا پاورپلانٹ لگانے کے لئے تین مختلف وزرائے اعلی سے ملاقاتیں کی، چینی سفیر

کوئٹہ:وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا دورہ سیندک ,وزیراعلئ نے سیندک منصوبے کا معائینہ کیا

بیرسٹر علی ظفر نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے معذرت کر لی، نئے اٹارنی جنرل کے لئے احمد نواز سکھیرا ، نیئر رضوی اور قاسم چوہان کے نام زیر غور,ذرائع

کوئٹہ:متعلقہ صوبائی حکام پر مشتمل کمیٹی چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرےگی۔وزیراعلئ بلوچستان

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار،قذافی اسٹیڈیم کو اندر اور باہر سے سجا دیا گیا،قذافی اسٹیڈیم کی راہ داریوں میں تصاویروں کا اضافہ

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ کے نواحی گاؤں موضع ولہ میں شوہر اور سوتن کے ہاتھوں پہلی بیوی قتل، پولیس

لاہور۔ پی ایس ایل پاکستان کی جیت ہے، فین بیس زیادہ لاہور کی ہی ہوگی، آن پیپر پشاور اور کوئٹہ کی ٹیم بہت مضبوط ہے، شان مسعود

لاہور: سیف گیمز 2019ءمیں پاکستان کا نام روشن کرنےوالے این ٹی ڈی سی کھلاڑیوں کےلئے 26 لاکھ روپے کیش ریوارڈ کی منظوری

سندھڑی: تحصیل سندھڑی کے نواحی گاؤں میں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 5 گھر جل کر خاکستر ہوگئے  پولیس

پشین، سرخاب میں پرانے ٹیوب ویل سے شخص کی لاش برآمد، پولیس

قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ،سانحہ تیزگام میں جو دو میتیں امانتا دفنائی گئیں کیا ان کے ورثا ملے؟ چیئرمین کمیٹی کا سوال دونوں میتوں کی شناخت اور ڈی این اے ممکن نہیں، آئی جی ریلوے

لاہور: راجہ یاسر ہمایوں کی نجی یونیورسٹیز کے ترجمان کے ساتھ پریس کانفرنس۔ ہماری پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،ایسا کوئی قانون نہیں لایا جا رہا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان کو سزا کاٹنی پڑے گی، راجہ یاسر ہمایوں

راجہ یاسر ہمایوں:ہماری پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے،ایسا کوئی قانون نہیں لایا جا رہا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے مالکان کو سزا کاٹنی پڑے گی، چیرمین نیب

کراچی میں پی ایس ایل کرکٹ کا میلہ، افسران وملازمین کےپی ایس ایل کےمفت ٹکٹس،پاس حاصل کرنے پرپابندی عائد،وزیراعلی کےاحکامات پر محکمہ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکمنامہ جاری کردیا

اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کےبعد پی ایس او کےکیماڑی ٹرمنل سے کمپنی انتظامیہ نے محدود سپلائی کا آغاز کردیا گیا

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل ملک کی خود مختاری کے لیے ٹھیک نہیں، بلاول بھٹو

گوجرانوالہ:چندا قلعہ کے قریب نجی بینک میں چوری کی واردات.پولیس ذرائع

پی ایس ایل کا بخار،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پٹھانوں کی سپورٹ کر دی ،آج کل پٹھان کرکٹ اچھے کھیل رہے ہیں، چاہتے وہ افغانستان کے ہوں یا خیبر پختونخواہ کے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیفنس و سیکیورٹی ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، آئی ایس پی آر

لاہور:نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ  ،کمیٹی  نے نوازشریف  کے  نمائندوں  کو  مزید  24گھنٹوں  کو  وقت  دےدیا, مسلم لیگ ن نے کمیٹی کو خط لکھ دیا ,ڈاکٹر عدنان اتنے مختصر نوٹس پر موجودگی یقینی نہیں بنا سکتے، خط

لاہور: ایس ایس پی مفخر عدیل کے مبینہ فرار کامعاملہ ، مفرور ایس ایس پی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع

About The Author