نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیری صحافی نے اے ایف پی کا کیٹ ویب انعام جیت لیا

انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ کشمیر کے بہادر صحافیوں کے نام کرتا ہوں جو گذشتہ چھ ماہ سے انتہائی مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے دوران بہترین کوریج پر کشمیری فری لانس رپورٹر احمر خان کو 2019 کا اے ایف پی کیٹ ویب انعام کا فاتح قرار دیا گیا ہے ۔
اے ایف پی کے بہترین نمائندوں میں سے ایک کے نام سے منسوب یہ ایوارڈ ایشیا میں خطرناک یا مشکل حالات میں کام کرنے والے مقامی صحافیوں کو دیا جاتاہے ۔

ستائیس سالہ احمر خان کو ایک ویڈیو سیریز اور رپورٹ کے لئے یہ اعزاز دیا گیا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں اگست میں کشمیر کو اپنی نیم خودمختار حیثیت سے ہٹانے کے ہندوستان کے فیصلے کے بعد مسلم اکثریتی علاقے کے مقامی لوگوں پر اس کے اثرات کو واضح کیا گیا تھا۔
کرفیو اور سیکیورٹی کی بھاری پابندیوں کے باوجود ،احمر خان نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر شہروں کے رہائشیوں میں پائے جانے والے تناو ، خدشات اور مایوسیوں کو دستاویزی شکل دی۔
احمر خان نے اپنی جیت پر کہاکہ یہ ایک حقیقی اعزاز ہے ، اور اورمیرے کام کے لئے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے

انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ کشمیر کے بہادر صحافیوں کے نام کرتا ہوں کو دینا چاہتا ہوں جو گذشتہ چھ ماہ سے انتہائی مشکل حالات میں رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ ایک اجتماعی ایوارڈ ہے۔
کیٹ ویب پرائز3400ڈالر کے انعام پر مشتمل ہے۔جو ایشیا میں خطرناک یا مشکل حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔یہ 2007 میں اے ایف پی کے ایک نامہ نگار کے نام سے منسوب ہے ، جو 2007 میں 64 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔انہوں نے ویت نام کی جنگ کے دوران نڈر رپورٹنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی

About The Author