کوئٹہ:ایرانی سرحدی حکام نے تفتان میں دوطرفہ راہداری گیٹ کو بند کردیا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہناہے کہ پاک ایران راہداری گیٹ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ راہداری گیٹ کو ایران میں انتخابات کےسلسلے میں بند کیا گیا ہے۔ ایرانی انتخابات مکمل ہونے کے بعد گیٹ کھول دیا جائے گا۔
دوسری طرف ایران میں انتخابی مہم ختم کردی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کل اپنے عروج کو پہنچ چکی تھی اور امیدواروں اور ان کے حامیوں اور کارکنوں نے جم کر انتخابی مہم چلائی اور عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس سلسلے میں دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انتخابی مہم میں عوام کی شرکت دیدنی تھی۔
ایران میں انتخابی مہم جو جمعرات 13 فروری کو شروع ہوئی آج20 فروری بروز جمعرات صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔
اوراسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے۔
خیال رہے کہ ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور