وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں
انہوں نے یہ بات آج قومی ادارہ برائے صحت میں ایمرجنسی کور گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، میڈیا پر کرونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے چین سے آنے والے مسافروں کو ایس ایم ایس بھیجے جا رھے ہیں۔ ایس ایم ایس کا مقصد کروناوائرس کی علامات کے حوالے سے آگاہی اور نگرانی کرنا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ الحمدالللہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔ قومی ایکشن پلان کے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کروناوائرس سے بچاو کیلئے موجود 19 پوائنٹس آف آنٹری پرسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ 18 فروری کو 14879 مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایمرجنسی کور گروپ کی صورت حال پر گہری نظر ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟