نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پراسرار گیس سے ہلاکتوں کا معمہ حل نہ ہوسکا، ماسک کی قیمتیں بڑھ گئیں

محکمہ صحت نے کہاہے شکایات کی صورت میں شہری  طبی ماہرین سے مشورہ کریں جبکہ سویا ڈسٹ  اور سوئے پروٹین ادویات سے اجتناب برتیں۔

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس  سے ہلاکتوں کے  چار  دن بعد  بھی معمہ حل نہ ہوسکا ۔ محکمہ صحت سندھ کو  سویا بین ڈسٹ پر  ایڈوائزری جاری  کرنے کا خیال آ گیا۔

وزیرصحت عذرا پیچوہو  کہتی ہیں واقعہ پر موثر رسپانس دیا ۔ بروقت علاج سے بہت  سی جانیں  بچالی گئیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی ارکان کو اقدامات پر بریفنگ دی ۔ کیماڑی میں ماسک کی قیمتیں بڑھ گئیں  ۔


کیماڑی میں  مبینہ زہریلی گیس   سے  ہلاکتوں کے  چار دن بعد  محکمہ صحت سندھ  جاگ گیا۔

سویا بین ڈسٹ پر  ایڈوائزری جاری کردی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ سویا بین ڈسٹ ایک فوڈ الرجی ہے،، جس کے نتیجے میں    منہ میں خراش ، جلد کا ایگزیما، ہونٹ ،چہرہ،زبان  اور گلے میں سوزش ہوتی ہے۔ شدید اثر  کی صورت میں  سانس لینے میں مشکل اور بے ہوشی کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

شکایات کی صورت میں شہری  طبی ماہرین سے مشورہ کریں جبکہ سویا ڈسٹ  اور سوئے پروٹین ادویات سے اجتناب برتیں۔


وزیرصحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سویا بین کے حوالےسے اطلاع ملتے ہی وزارت صحت متحرک ہوگیا تھا۔ موثر رسپانس دیا  ۔ جتنا   موثر علاج کرسکتے تھے وہ کیا ۔ بروقت علاج سے بہت سے لوگوں کی جانیں  بچالی گئیں۔

وفاقی وزیر  بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت کے پی ٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا،، جس میں  پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو  اٹھائے  گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔


موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  منافع خوروں نے  ماسک کی قیمتیں بڑھادیں۔   علاقے میں  10 روپے کے تین ماسک بیچنے والے دکاندار اب پندرہ روپے کا ایک  ماسک بیچ رہے ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں   سرجیکل ماسک چین سے آتے ہیں۔ اب وہاں  ماسک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تو پاکستان  میں  ماسک کی  امپورٹ کم ہوگئی ہے،، جس  کی وجہ سے  قیمت بڑھ گئی ہے۔

About The Author