پاکستان میں ٹی 20 کرکٹ میلہ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
چوکوں چھکوں کی دھوم سے پہلے،، رنگ و نور کا میلہ سجے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی،، افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چکا چوند میں،، صف اول کے فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
آتشبازی سے،، فضا میں رنگ بکھیرے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی معیار کی افتتاحی تقریب پر،، اکیس کروڑ روپے خرچ آئے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اترے گی رنگ و نور کی بہار۔
افتتاحی تقریب میں لگے گا راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور قوالی کا تڑکا۔ صف اول کے فنکاروں سمیت 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے
راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گی۔
عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور سوچ بینڈ بھی شائقین کا خون گرمائیں گے۔
ابومحمد اور فرید ایاز،، قوالی پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔
عالمی معیار کی دھماکہ خیر افتتاحی تقریب میں،، آتشبازی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ