دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

بدھ (شام) سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ۔

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آج مضروف دن گزارا،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر میں پنجاب کی قیادت سے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔

شجاع آباد : علی ٹاؤن کے قریب کپاس سے بھرے ٹرالر میں آگ لگ گئی ،ریسکیو ذرائع

کراچی میں سیوریج کا بوسیدہ نظام ٹھیک نہیں ہو سکا شہر کی مرکزی مارکیٹ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے

اوکاڑہ..تھانہ صدر کی حدود بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار پولیس ذرائع

مردان شیرگڑھ میں امام مسجد کا 11 سالہ بچے پر بیمانہ تشدد سے شہزاد کی حالت غیر اسپتال منتقل۔

ہنگو: سات سالہ مدیحہ کے قتل کا ملزم گرفتار،مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم چچا زاد بھائی نکلا،پولیس

ہنگو تحصیل ٹل کے علاقہ محلہ بجلی گھر کے مسجد میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ۔

پشاور:شہر کے  مختلف مقامات پر چائے کی جعلی پتی بنانے کی فیکٹریوں کا انکشاف

لاہور: صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر کی زیر صدارت ڈی جی معدنیات کے دفتر میں ریونیو کلیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس،ریوینو  کلیکشن کے مقرر کردہ اہداف کی موجودہ صورت حال، مائینز مزدوروں کی حفاظت، فلاخ و بہبود، مشتہربلاک اور زون کی نیلامی سمیت دیگر اہم معاملات زیر غور آئے

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ سجنے کا تیار،کراچی ٹریفک پولیس نے  روٹ  پلان جاری کردیا

راولپنڈی میں 15 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج،ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت ندیم نامی شخص کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج

راولاکوٹ . ہجیرہ بٹل قتل کیس میں ملوث ملزم فیصل ساتھی سمیت گرفتار . ڈی ایس پی پونچھ

نوشہرہ: اینٹی کرپشن پولیس کا محکمہ معدنیات کی غیر قانونی چیک پوسٹ پر چھاپہ،غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والے محکمہ معدنیات کے دو اہلکار گرفتار

قصور: نیو بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار دودھ فروش کی فٹ پاتھ سے ٹکر۔دودھ فروش موٹر سائیکل سوار موقع پر حاں بحق

پنڈی بھٹیاں : تھانہ سٹی کے علاقہ میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ۔

کوئٹہ:ایران کے سرحدی شہر میر جاوا میں پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس ہوا21 فروری کو ایران کے پارلیمانی الیکشن کے موقع پر پاک ایران سرحد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،سرحدی حکام

کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ایمر جینسی کور گروپ کا اجلاس جاری ترجمان وزارت صحت ،اجلاس کی صدارت معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شامل

بہاولنگر۔قاضی والا روڈ پر تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں تصادم،حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھائی زخمی،بہن جاں بحق،

اوباڑو: جعلی کرنسی نوٹ کا کاروبار کرنے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او اوباڑو منصور ہھتار

لاہور: سول کورٹ میں پیشی پر آیے ملزمان کی ایک دوسرے پر فائرنگ ۔پولیس اہلکاروں نے سول کورٹ کے باہر سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور:گورنر چوہدری محمد سرور سے وکلاء اور سیاسی وفود کی ملاقاتیں ،اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے وہ کر لیں عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں ‘چوہدری محمدسرور

شرقپور شریف:گھر کی چھت گرنے سے 2بہین بھائی جابحق

پشاور: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے سیاست سے بالاتر ہوکر غلطی تسلیم کرلی،فضل حکیم نے عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رکن اسمبلی بہادر خان سے خود جا کر معافی مانگ لی

ایم ڈی پی ٹی وی اور چئیرمین پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چار پرائیویٹ ممبران کی تقرری بھی عدالت عالیہ میں چیلنج

ملتان : پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا ، ڈی جی ماحولیات کے اختیارات ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کو منتقل کردیے گئے

لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے مصروف

لاہور: پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں، ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ، پرائس کنٹرول نے 218 مقامات کو چیک کیا

لاہور: اوورسیز پاکستانیز کے ریونیو کے حوالے سے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے بورڈ آف ریونیو میں خصوصی سیل کا قیام، فوکل پرسن بورڈ آف ریونیومیں جبکہ ڈویژن کی سطح پربھی فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے

‎خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج شام سے شروع ہو نےکا امکان, محکمہ موسمیات

راولپنڈی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نجی تعلیمی ادارے کا دورہ

درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں،مشیر تجارت  کا اسلام آباد میں خطاب

اسلام آباد: تربیلا میں پانی کی آمد  13ہزار400 کیوسک اور اخراج  50 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد19   ہزار400  کیوسک اور اخراج  40  ہزار  کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 68 ہزار  600کیوسک اور اخراج  61 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

گوجرانوالہ  سرکاری سکول میں کمسن طالبعلموں پر مبینہ تشدد،اسکول پرنسپل نے کلاس کی صفائی نہ کرنے پربچوں کے بال کاٹ دیئے

لکی مروت:ذاہد آباد سرائے نورنگ میں خالی پلاٹ سے لاش برآمد

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سینئر صحافی فصیح الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔

خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر کی زیرصدارت اجلاس،خیبرپختونخوامیں 28 ارب روپے کی لاگت کے 39 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ،وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے،فردوس عاشق  اعوان

صوبہ پنجاب کی سول اور ڈسٹرکٹ کورٹس کو نمبر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار سے اگلی سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

اکرم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی، مصطفی کمال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی 26 فروری کو ہو گی

اکنامک افئیر ڈویزن کے ملازم حامد تنویر عباسی کی ملازمت بحالی   کی درخواست پر سماعت،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،عدالت کا بغیر تیاری آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں اصغر علی پر سخت برہم

لاہور: پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے

اسکردو :گلگت سے روندو ستک آنے والی لینڈ کروزر گاڑی حادثے کاشکار ،حادثے کے باعث ایک بچی سمیت دو  دو افراد جا بحق ہوئے ۔زرائع

ریڈ زون میں خاتون اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی،پولیس اہلکاروں نے پنجابی زبان میں نازیبا کلمات کہے، خاتون

پشاور ہائی کورٹ میں چین کے صوبے واہان میں پھنسے 83 پاکستانی طلباء کی واپسی کے لیے دائر کیس پر سماعت،عدالت نے معاملے پر وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا

لاہور: صوبائی وزیرصحت پروفیسریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹلزکےنیوبلاک کاسنگ بنیادرکھ دیا

کراچی پورٹ پر سویابین لانے والا بحری جہاز پورٹ قاسم کیلئے روانہ کردیا گیا ،امریکا سے سویابین لے کر آنے والا بحری جہاز ہرکولیس 15 فروری کو بندرگاہ پہنچا تھا ، کے پی ٹی حکام

اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کی کارروائی, گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے  والا  5 رکنی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار

لاہور: ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی سکواڈ کسٹمز تیمور کمال کے خلاف نیب کو درخواست موصول

مالاکنڈ۔علاقہ خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دوافراد جاں بحق۔پولیس

عارفوالا تھانہ صدر کے علاقہ میں کنویں سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

اسلام آباد ہائیکورٹ :پی ایم ڈی سی سی کی عمارت سیل کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عمارت ہم نے نہیں ، وزارت صحت نے سِیل کی، اسلام آباد انتظامیہ کا جوابجسٹس محسن اختر کیانی کا وزارت صحت اور وفاقی حکومت پر اظہار برہمی

سپریم کورٹ میں جی آئی ڈی سی کیس کی سماعت ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جی آئی ڈی سی قانون کے مطابق لاگو نہیں کیا گیا, وکیل انور کمال

غذائی اشیاء کی فراھمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ اجلاس ،اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کی ۔

ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کامیاب رودہ پاکستان کے انعقاد پر دفتر خارجہ میں تقریب ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کامیاب دوروں کے انعقاد پر دفتر خارجہ کے حکام کو مبارکباد دی

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم دے دیا

سکھر ،پنوعاقل کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ایک شخص ہلاک، دوبچے زخمی

ڈاکٹر ظفر مرزا معاون خصوصی برائے صحت ,پاکستان میں فارما انڈسٹری اتنی نہیں بڑھی جتنی بڑھنی چاہیے تھی ,ہمارے صحت کے شعبہ بہت مسائل کا شکار ہے

کراچی غیر قانونی پانی کنکشن کے خلاف آپریشن کی تیاریاں اور خطوط تک محدود،پانی چور مافیا کے خلاف آپریشن نا  ہو سکا زرائع

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کا معاملہ ۔منافع خور مافیا نے زیادہ اموات والے علاقوں بھی نا بخشا،مبینہ زہریلی گیس سے بچنے کیلئے سرجیکل ماسک لگانے کا ڈاکرز کا مشورہ ،کیماڑی میں سرجیکل ماسک کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

لاہور : تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فائرنگ ، نوجوان نے فائرنگ کرکہ سسر سمیت دو افراد کو زخمی کیا ۔ پولیس

لاہور: شہر میں ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس ،نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت خاتون کو زخمی کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کا معاملہ ،سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 20 منٹ کی تاخیر سے شروع  ہوئی۔

لاہور:ایل ڈی اے کا غئرقانونی رہائسی سوسائیٹیوں کے خلاف آپریشن بے سُود

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکابرڈ ووڈ روڈپرمحکمہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر میں کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ

راولپنڈی :تھانہ نصیر آباد کے علاقے پنڈ رانجھا میں فائرنگ سے کچہری جانے والا ریاض نامی شہری جانبحق

چمن پریس کلب کے زیر اہتمام نوشیرہ فیروز کے صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارت سے ڈی پورٹ کی جانے والی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبرکا پاکستان پہنچنے پرشانداراستقبال،ڈیبی ابراہم کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور: پولیو کو ختم کرنے کے دعوے، پولیو سے متاثرہ افراد ہی پنجاب حکومت کی بے حسی کا شکارپولیو سے متاثرہ معذور ٹیچر سفارشی کلچر کی بھینٹ چڑھ گئی

لاہور: عمر شریف کی بیٹی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے معاملہ کی تحقیقات کے لیئے کمیٹی قائم کر دی گئی

لاہور. مارچ میں اپوزیشن کی جماعتوں مہنگائی کیخلاف مارچ کا فیصلہ،پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کیبعد مسلم لیگ ن بھی متحرک،ڈویژنل صدور کو تنظیم سازی کا ٹاسک دیدیا گیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 42ویں اسپیشلائیزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے 47 زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز (پی اے ایس) کی ملاقات، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 42ویں اسپیشلائیزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے 47 زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز (پی اے ایس) کی ملاقات

سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس، کراچی میں زہریلی گیس کا مسئلہ ہوا تب بھی فوج کو بلایا گیا۔زہریلی گیس کی تحقیق کرنا سائنس دانوں کا کام تھا ۔ چئیرمین کمیٹی

پی آئی اے کا جہاز گم نہیں ہوا فروخت کیا گیا، قومی ایئرلائن نے سپریم کورٹ کو بتا دیا ،طیارہ گمشدگی کیس، پی آئی اے نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

سپریم کورٹ رجسٹری۔کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ سرکل ر ریلوے کی بحالی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے چالیس صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،شہر میں تجاوزات کا معاملہ، تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم کراچی میں گرائونڈ پلس ٹو سے ذائد تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب

وزیراعظم عمران خان سے جاز کے چیف آپریشنز آفیسر سرگئی ہریرو کی ملاقات

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ، وزیر اعظم ہاوس کے عقب میں سائنس اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی ۔ بریفنگ

بچوں کے ساتھ زیادتی واقعات کے خلاف پشاورمیں احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی کیمپ سول سوسائٹی کے اراکین اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ، پی ٹی آئی فارن پارٹی فنڈنگ کیس پر سماعت  6اپریل تک ملتوی ، کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے تحریری جواب عدالت کو جمع کروا دیا

اے ڈی سی جی بھکر عباس رضا ناصر، ماہر امراض چشم ڈاکٹر رانا شمشاد احمد اور ڈی ایچ او بھکر ڈاکٹر اکبر کا بستی سوہلااں والی کا دورہ ،ماہر امراض چشم ڈاکٹر رانا شمشاد نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

جھنگ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ،جھنگ میں پشاور سے جھنگ منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف خواتین بھی شامل پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ: محکمہ ماحولیات کی جانب سے آلودگی پھیلاتی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد،رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس، وزارت خزانہ کے بجٹ اور اخراجات پر آڈٹ حکام کی بریفنگ، وزارت خزانہ کی ناقص منیجمنٹ کے باعث 411 ارب روپے کے فنڈز استعمال نہ ہو سکے۔ آڈٹ حکام

جیکب آباد۔نومسلم علیزہ عرف مہک کماری سے  شادی کرنے اور شادی کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ۔۔  سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر سول لائین تھانہ میں نومسلم لڑکی کی کم عمری سے شادی کرنے اور کرانے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس

سبی/صدرپاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم پپنچ گئے ،سبی/صدر پاکستان سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کا افتتاح کیا۔

میانوالی:ہرنولی روڈ پر کار اور کیری ڈبہ میں تصادم ، 4 افراد زخمی ھوئے ریسکیو

لاہور: عمران خان کا ویژن ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے، گورنر پنجاب

اسلام آباد۔ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔دستاویز

گورنر ہاؤس پنجاب  میں یونیورسٹیزکوسولرپرمنتقل کرنے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

وزیرآباد: تھانہ احمد نگر پولیس کی کاروائی جعلی انسپکٹر کسٹم انٹیلی جینس گرفتار

کے یو جے کے زیرانتظام پاکستان میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لئے میسر ماحول کے زیرعنوان سیمینار،گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سیمینار میں شرکت

راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،مختلف سنیچرز گینگ کے 2 اہم سہولت کار گرفتار،

تھرپارکر مٹھی بدین روڈ پر گاڑی اونٹھ کو لگنے سے  ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی

لاہور۔ شہر لاہور میں دو ماہ کی صفائی کیلئے مزید دو ارب روپے درکار ہوں گے

ملتان، ڈسٹرکٹ بار سے جعلی وکیل ساتھی سمیت پکڑا گیا

لاہور: چوہدری نثار اور نواز شریف کی ملاقات میرے علم میں نہیں ہے، رانا ثناء

لاہور۔ دورہ کے آخری میچ میں ایم سی سی کی ٹیم ملتان سلطانز سے مدمقابل

ہنگو ۔ سیاسی رہنماوں سمیت نو اقوام کے مشران کا مدیحہ قتل کے خلاف احتجاج ۔

گوجرانوالہ: کمشنر زاہد اختر زمان تبدیل،سیکرٹری انہار پنجاب لگا دیا گیا

لاہور: پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کی پارٹی رہنما شیخ مقبول کے بیٹے کی برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر بہرا مند تنگی کی گومل یونیورسٹی کے پر امن طلبا پر لاٹھی چارج و تشدد کی شدید مذمت

خانیوال: ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی انسداد پولیو مہم تیسرے دن بھی جاری

پاکپتن۔محکمہ ڈاک ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینئر صحافی فصیح الرحمان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

ہائیکورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی جج جسٹس ماؤرا میک گوون (Maura McGowan) کی لاہور ہائی کورٹ آمد…

گوجرانوالہ ٹریفک پولیس کا لالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر لائسنس افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گومل یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج و موقف کی حمایت

ہیومن رائٹس سیل  سپریم کورٹ  میں بسنت پتنگ بازی روکنے کیلئے درخواست دائر

فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور میں معمولی رنجش پر اڑھائی سالہ بچہ قتل

لاہور۔ پتنگ بازی کا شوق زندگی کی موت کے عنوان سے پولیس ریلی کا انعقاد

لاہور:تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مالک مکان سمیت چار ملزمان زیادتی کان نشانہ بناتے رہے،تھانہ فیروز والا پولیس نے گھر  کے مالک سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کر لیا

مردان شیخ ملتون پولیس نے 3 آئس سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس

پشاور میں جاری انڈر 21 گیمز ٹرائلز کے دوران باکسنگ فیڈریشن اور سرکاری کوچز کے درمیان پھڈا،پاکستان کی پہلی خاتون باکسنگ کوچ اور دیگر سٹاف پر مبینہ تشدد

ظفروال۔ نجی مشروبات کے گودام میں چوری کی واردات ۔۔۔پولیس

لاہور: اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے،چودھری شجاعت حسین

لاہور سول کورٹ پیشی پر آئے ملزمان کی ایک دوسرے پر فائرنگ کا معاملہ،گرفتار ملزمان میں فائرنگ میں ملوث منور شانی، عمر خان، محمد افضال، شہزاد اور کاشف شامل ہیں پولیس

جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران نے درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 26 فروری تک جواب طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے ریلوے حکام کو ایک ماہ کے اندر تمام ریکارڈ  آڈٹ حکام کو دینے کا حکم دے دیا

راولپنڈی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو،پاکستان کے گیس سیکٹر کو مقروض کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے ایم این اے سردارمحمد خان لغاری اور غوث بخش مہرکی ملاقات

چشتیاں : الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 241 میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیا.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کو بریفنگ میں پھڈا ،

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کیمپ آفس کراچی میں پریس کانفرنس، آج سندھ کے وزیر اعلی اور اعلی افسران سے ملاقات کی تاریخی ملاقات تھی،عدالت کے حکم پر 30 دنوں میں قبضے ختم کیئے جائیں گے

لاہور: رانا ثناءاللہ کے زیر استعمال گاڑی پاکستان تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی زیر قیادت اینٹی کائٹ فلائنگ واک۔،واک کا مقصد شہریوں کوکائٹ فلائنگ کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔

لاڑکانہ۔فاطمہ بھٹو کے اچانک آنے پر مقامی افراد انکے گرد اکٹھا ہوگئے اور انہیں انکے والد اور دادا کے سے اپنی عقیدت کے متعلق آگاہی دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پروموشن بورڈ کو کل اجلاس سے روک دیا،عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم امتناع جاری کردیا

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل واپس روانہ ہوئے لیکن خوشگوار یادیں چھوڑ گئے،انتونیو گوئترس کا دورہ لاہور خصوصاً کرتارپور انتہائی یادگار رہا

راولپنڈی:صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس کی سماعت،انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج سلمان بیگ نے سماعت کی ،دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ ڈاکٹر اظہر محمود کا بیان.قلمبند کر لیا گیا

پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل سے سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ،اٹارنی جنرل کے قاضی فائز عیسی کیس میں رویے کی مزمت کرتے ہیں,اعلامیہ پاکستان بار کونسل

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ایم ڈی سی کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر،وفاقی حکومت نے جسٹس محسن اختر کیانی کے 11 فروری کے فیصلے کو چیلنج کردیا،عدالت نے اپنے اختیارات تجاوز کرتے ہوئے انتظامی معاملے میں مداخلت کی، وفاق کا اپیل میں موقف

کرک’ تحصیل تخت نصرتی کے تھانہ شاہ سلیم کے حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق’ دو زخمی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں برطانوی پارلیمنٹ کےکشمیر پر  آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے ممبران کی ملاقات

پشاور:خیبر پختونخوا میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  کنوینئر نورعالم خان کی صدارت میں ہوا,اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی عدم شرکت پر نورعالم خان کی برہمی,نیب کی طرف سے چیف فنانشل آفیسر شریک ہوئے

لاہور ہائیکورٹ، میانی صاحب قبرستان کی اراضی کے نام پر گھروں کی مسماری کے خلاف درخواستوں پر سماعت, عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل دینے کیلئے طلب کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سینٹرل پنجاب کی قیادت کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا اجلاس۔

لاہور: پولیو سے متاثرہ خاتون ٹیچر کو غیر قانونی طور پر لاہور سے وہاڑی ٹرانسفر کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

برطانوی آل پارٹیز کشمیر گروپ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

ننکانہ صاحب :3 دن قبل دریاۓ راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نکال لی گٸی

کراچی فیڈریل بی ایریا صنعتی علاقے کی کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی

گجرات موضع  سماں مبینہ  غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لاہور:کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا چارج سنبھال لیا،کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا چارج سنبھال لیا،

لاہور: کبڈی ٹیم کی ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد لاہور پریس کلب آمد

لاہور۔ ایم سی سی الیون نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دیدی

لاہور:     صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس، آٹا چکیوں کی رجسٹریشن،فیئر پرائس شاپس کا قیام،ماڈل بازاروں کے توسیع منصوبہ پر پیشر فت اور کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے پروگرام کا تفصیل سے جائز ہ لیا گیا۔

پاکستان بار کونسل نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

قمبر۔  آئی جی سندھ کلیم امام نے قمبر ایس ایس پی آفس میں نئے تعمیر شدہ کمپلین سینٹر کا افتتاح کردیا۔

کندھ کوٹ:صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کے درمیان چلنے والی کشیدگی میں ہمارے سردار تیغو خان تیغانی اور ان کے خاندان کو بلا جواز ملوث کیا جا رہا ہے. سبزوئی قبائل

تونسہ شریف :میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پولیو فری واک کا انعقاد،واک ٹی ایچ کیو تونسہ سے چوک ہاشم تک نکالی گئی

ڈیرہ غازی خان:مسلح مجرمان کی شہریوں سےلوٹ مار،گن پوائنٹ پرپانچ موٹرسائیکل چھین کر فرار ..نقدی اورموبائل فون بھی لیےگئے

کرک: انڈس ہائیوے سپینہ موڑ کے قریب ٹماٹروں سے بھرا ٹرک حا دثے کا شکار،پولیس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ، کابینہ میں چیف سیکریٹری، تمام وزراء، مشیر و معلقہ افسران شریک ہوئے

ہنگو:وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا ڈی آئی جی پولیس کوہاٹ طیب چیمہ  سے رابطہ. دوآبہ ہنگو میں مدیحہ قتل کیس پر بریفنگ لی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے کراچی پولیس کا سیکیورٹی پلان ،کراچی پولیس کے 26 سو سے زائد جوان سیکورٹی پر مامور ہوں گے

کراچی:سعیدآبادمیں واٹرٹینک میں گیس بھرجانےسےدھماکا

سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار350روپےاضافےکےبعد92ہزار500روپے ہوگئی

لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون کے سگنلز نہ آنے سے متعلق درخواست پر  چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنیز سے ٹاور کی تنصیب کیلئے موزوں جگہ کی جائزہ رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو کالعدم دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔۔۔

کراچی : عدالت کاافغان طالبان کےسابق امیرملااخترمنصورکی کراچی میں جائیدادنیلام کرنےکاحکم

لودھراں : بلوں میں اوورچارجنگ ختم کرنے، فلیٹ ریٹس کے نفاذ کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر کسان سراپا احتجاج

اسلام آباد: کیا چیئرمین نیب کو کمیٹی اجلاس میں بلانے کے لئے پولیس بھیجی جائے۔اگر پولیس چیئرمین نیب سے خوفزدہ ہے تو پھر فوج کو بھیجیں گے۔ کنوینئر ذیلی کمیٹی نورعالم خان

خیبر پختو نخواحکومت کا 63 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کالعدم،پشاور ہائی کورٹ نےمختصر فیصلہ جاری کردیا

سندھ کابینہ کو سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ وفاقی کابینہ گندم سپورٹ پرائیس 1365 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی ہے،آج وفاقی کابینہ سپورٹ پرائیس  ریوائیز کررہی ہے،ہم وفاقی حکومت کی جانب سے پرائس فکس ہونے کے بعد اپنی پرائیس مقرر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:اینٹی کرپشن ایسٹ زون ملیر سرکل کا لانڈھی میں چھاپہ،چھاپہ گندم محفوظ رکھنے والے گودام پر ماراگیا،چھاپے کے دوران تین ٹرک گودام میں مال اتاررہےتھے چھالیہ برآمد ہوئی ۔

تہرپارکر تحصیل چہاچہرو کے نواحی گاوں لپلو میں گھروں کو آگ لگ گئی۔

پی ایس او کاکیماڑی ٹرمینل کومزیدبندرکھنےکافیصلہ،پی ایس اوملازمین،کانٹریکٹرزورک فورس اوراسٹیک ہولڈرزکےوسیع ترمفادمیں فیصلہ کیاگیا

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر اور اور پارلیمانی سیکرٹری داخلہ کے ساتھ وزارت داخلہ کے امور پر پر اہم ملاقات

مردان آئی جی پی کےپی کے دورہ مردان ،رول آف لاء کا نفاذ اولین تر جیح ہے،خواتین اور بچوں کے حقوق کاتحفظ ہماری زمہ داری ہے

گوجرانوالہ : شیرانوالہ باغ کے قریب نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جان بحق

ڈگری:اسٹیشن روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق،پولیس ذرائع

گوجرانوالہ: گیس لیکج کے باعث موٹرسائیکل کے پارٹس بنانے والی فیکٹری  میں آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں  کام کرنے والے چار مزدور جھلس گئے، ریسکیو ذرائع

مہمند:جی ایم لینڈ ایکوزیش اینڈ ری سیٹلمنٹ بریگیڈیر شعیب کا مہمند ڈیم کا دورہ ،بریگیڈیر شعیب کا مہمند پنڈیالی عمائدین کے ساتھ ملاقات

نوشہرو فیروز کے قریب ایم پی اے کو قتل کرنے والے افراد کے گھر کو مسمار کرکے گرا دیا گیا ،پولیس نے ہیوی مشینری کے ساتھ گائوں میں ملزم وقار کے گھر کو گرایا

کرک: کرک میں 14 سال بعد منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا

ہم۔کوشش کرینگے جیسے ہم پچھلے چار سالوں سے اچھی کرکٹ لھیلتے آرہے ہہں ویسے ہی کھیلیں گے،سرفرازاحمد۔ شاداب خان

ڈینگی کے تدارک وزارت صحت میں ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت اجلاس ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام جڑواں شہر کی انتظامیہ اور ھسپتالوں کے سربراہان پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے۔

لاہور:ڈی جی معدنیات کے دفتر میں ریونیو کلیکشن کے حوالے سےصوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسرکی زیرصدارت اہم اجلاس

محراب پور : محراب پور کے صحافی مقتول عزیزمیمن  کے قتل کا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ۔پولیس

لودھراں ڈپٹی ڈی ایچ او دنیا پور ڈاکٹر منصور ریحان کی گاڑی کو حادثہ،ریسکیو ذرائع

سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں، اسلام آباد انتظامیہ، شماریات بیورو کے حکام کی شرکت،جنوری میں افراط زر کی شرح 14.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، اجلاس کو بریفنگ

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ باراں میں اوباش لڑکوں کا نوجوان پر شدید تشدد، متاثرہ نوجوان

لاہور:تیزگام آتشزدگی سانحہ، پنجاب فرانزک رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی۔۔۔

قصور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں

کراچی:اے این ایف پولیس  کی کارروائی،منشیات فروش ملزمہ گرفتار

چنیوٹ:بھوآنہ کے علاقہ رنگ شاہ میں تیز رفتار بس نے خاتون کو ٹکر مار دی،خاتون جاں بحق، بس ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس

کراچی:سندھ فوڈاتھارٹی کی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں،بنارس،علی گڑھ کالونی اورلیاقت آبادمیں  فیکڑیوں پرچھاپے

جامشورو سپر ہائی وے لونی کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم ،حادثے میں 5 افراد زخمی  اسپتال منتقل کار کراچی سے کوٹری آرہی تھی  ذرائع

وزیرصحت عذرا پیچوہو کا ویڈیوبیان،سویا بین کے حوالےسے اطلاع ملتے ہی وزارت صحت متحرک ہوگیا تھا

محکمہ صحت سندھ کو 14 افراد کی  اموات کے بعد بالآخر ہوش آگیا ، واقعے کے چار دن بعد سویا بین ڈسٹ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت کے پی ٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ، اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو بریفنگ،علی زیدی نے اراکین کو اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

About The Author