نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واہگہ بارڈرحملہ کیس:3 مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم

دھماکہ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران ہوا تھا۔ دھماکے میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے،100 سے زائد زخمی ہوئے

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو پانچ پانچ بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے  ملزموں کو 24 بار عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سنایا
عدالت نے مقدمہ میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے
ملزمان حسیب اللہ ، سعید جان اور حسین اللہ کو سزا کا حکم جاری کیا
عدالت نے ملزمان شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا
ملزمان کی پیشی کے وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

خیال رہے کہ واہگہ بارڈر دھماکہ 2 نومبر 2014 کو ہوا تھا۔ دھماکہ پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران ہوا تھا۔ دھماکے میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے،100 سے زائد زخمی ہوئے

About The Author