دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد2007 ہوگئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر مہلک وائرس کا ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید 137 جانیں نگل گیا۔ چینی وزارت صحت کے مطابق  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2007 ہو گئی۔

74 ہزار 227 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 242 ہو گئی  ، کرونا وائرس سے متاثرہ 12 ہزار 937افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ،، جان لیوا وائرس نے ووہان اسپتال کے سربراہ کی بھی جان لے لی

چین میں بڑھتے کرونا وائرس کے سائے

روس جمعرات سے چینی شہریوں کا داخلہ اپنے ملک میں بند کردے گا

جبکہ یوکرائن نے اپنے مزید 49 شہریوں کو چین سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے

چین کے یورپی یونین کے مندوب کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کے اثرات چینی معیشت پر پڑے ہیں

جس پر قابو پانے کے لیے چین کے پاس وسائل موجود ہیں اور یہ اثرات کم عرصے تک رہیں گے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر مہلک وائرس کا ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جاپان کے بحری جہاز سے تقریبا 500 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے جن کے اندر وائرس کے جراثیم نہیں پائے گئے

چین کے اقدامات کی بدولت گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار سے کم ہوئی ہے

 چینی ڈاکرز نے مریضوں کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا استعمال شروع کیا ہے

جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف ایڈز کی ادویات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

About The Author