دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیماڑی میں زہریلی گیس یا سویا بین ڈسٹ کا  حملہ ؟ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

تاہم کمشنر کراچی نے آج تمام اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح کیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔

کیماڑی میں زہریلی گیس یا سویا بین ڈسٹ کا  حملہ ؟  مزید 30افراد متاثر ہو گئے ۔ دو روز کےدوران ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔

علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری ، شہریوں میں خوف وہراس ، کئی خاندان علاقہ چھوڑ کر چلےگئے۔

کمشنر کراچی نے آج تمام سرکاری اور نجی اسکول کھلے رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، جیکسن مارکیٹ کے قریب مشتعل افراد نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا ۔

کراچی کے علاقے کیماڑی کے رہائشیوں کو زہریلی گیس سے پناہ نہ مل سکی۔

 تیسرے روز تین گھنٹے میں تیس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو ضیاالدین اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق  دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔متاثرین میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ہونے والے  اہم اجلاس میں سویا بین والے جہاز کو پورٹ قاسم منتقل
کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔

زہریلی گیس چودہ انسانوں کی زندگیاں چھین چکی ہے۔۔۔جیکسن مارکیٹ، بھٹہ ولیج، ریلوے کالونی اور ملحقہ علاقوں میں معمولات زندگی ٹھپ ہیں ۔

گیس کے پھیلاؤ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج  بھی کیا۔ حکام نے نہیں سنی تو گھروں کو تالے لگا کر محفوظ مقامات پر جانے لگے۔ اسکول اور کاروباری مراکز بند رہے۔ امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ۔

تاہم کمشنر کراچی نے آج تمام اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح کیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔

 ڈاؤ میڈیکل کالج انتظامیہ نے آج کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس او نے کیماڑی میں اپنے اسٹوریج ٹرمنل کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ بحریہ کی ٹیم نے کسٹم ہاوس سے پانی کے نمونے حاصل کیے۔ ممکنہ تابکاری یا زہریلی اثرات کا جائزہ لیا تھا۔

زہریلی گیس کے اخراج سے پہلےدن 6 اور دوسرے دن 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔   

About The Author