دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ نئی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ میں نواز شریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

About The Author