دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کےعلاقے کیماڑی سےملحقہ علاقوں میں ایک بارپھرزہریلی گیس کااخراج، ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی

ڈپٹی کمشنرضلع غربی فیاض سولنگی کےمطابق ضیاالدین اسپتال میں چوبیس گھنٹے کےدوران آ دو سو بیس  افراد لائے گئے۔

کراچی کےعلاقے کیماڑی سےملحقہ علاقوں میں ایک بارپھرزہریلی گیس کااخراج ہواہے۔ چوبیس گھنٹے میں جاں بحق افرادکی تعداد9 ہوگئی جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرضلع غربی کےمطابق مجموعی طورپرایک سوپچاس افراد اب تک اسپتال لائےجاچکےہیں۔ پانچ افرادکی ہلاکت کامقدمہ قتل بل سبب کی دفعات کےتحت جیکسن تھانےمیں درج کرلیاگیاہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں نیوی کی تحقیقاتی ٹیم گیس اخراج سے متعلق رپورٹ دے گی تو حالات واضح ہوں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں جب تک وجوہات سامنےنہیں آتیں پریشانی رہےگی

کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس کیسے پھیلی؟؟ حکومت اور دیگر ادارے  ابھی اس کا تعین بھی نہیں کرپائے تھے کہ ذہریلی گیس ایک بار پھر پھیل گئی

زہریلی گیس کے پہلے حملے میں پانچ افراد جان سے گئے، پیر کی رات دوبارہ گیس پھیلنے سے4 افراد دم توڑ گئے

ڈپٹی کمشنرضلع غربی فیاض سولنگی کےمطابق ضیاالدین اسپتال میں چوبیس گھنٹے کےدوران آ دو سو بیس  افراد لائے گئے۔۔ سول،جناح اور برہانی اسپتال  میں بھی متاثرہ افراد کو لایا گیا
کیماڑی اورملحقہ علاقوں میں لوگ ماسک پہن کر گھوم رہے ہیں

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اخترکہتے ہیں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں گیس کا اخراج نہیں ہوا۔


وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں کسی جہاز کے لنگر انداز ہونے سے گیس کا اخراج نہیں ہوا۔۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا جب تک وجوہات سامنےنہیں آتیں پریشانی رہےگی

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا زہریلی گیس کے اخراج کی تحقیق نہ کرپانا افسوس کی بات ہے

وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئیٹ میں درخواست کی کہ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے اگر گیس کسی جہاز سے خارج ہوئی ہوتی تو عملہ متاثر ہوتا مگر ایسا نہیں ہے ۔۔رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ کا تعین ممکن ہو پائے گا۔ 

KHI PKG CM URGENT MEETING
OC
کیماڑی میں پھیلنےوالی پراسرارگیس پروزیراعلیٰ سندھ نےکورکمانڈرکراچی سے رابطہ کیا ہے۔۔۔مرادعلی شاہ نےصورتحال کاخودکیماڑی جاکرجائزہ لیا۔۔۔رات گئےہونےوالےاجلاس میں کمشنرکراچی نےبتایاکہ پورٹ پرایک جہازسےسویابین یاکوئی ایسی چیزاتاری گئی ہےجس سےگیس کااخراج ہواہے۔۔ہنگامی صورتحال کےپیش نظرصوبائی کابینہ کااجلاس ملتوی کردیاگیا۔۔۔رپورٹ کرینگے عاطف حسین

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنےکامعاملہ،وزیراعلیٰ سندھ نےرات گئے اہم اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں چیف سیکرٹری،کمشنرکراچی،سیکرٹری صحت  سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ کراچی:متاثرین کےتمام ضروری ٹیسٹ کروائےجائیں۔اگرضروری ہےتوریلوے کالونی سےلوگوں کو بھی نکالیں،ہمیں عوام کی ہرطرح سےمددکرنی ہے۔


مرادعلی شاہ نےاجلاس کےدوران کورکمانڈرکراچی سےبھی رابطہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نےاجلاس کوبتایاکہ گیس کی چیکنگ اورائیرکوالٹی چیک کرنےکےحوالےسےپاک آرمی بھرپورمددکررہی ہے 

وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ سپارکونےمزیدسیمپل جمع کرلیےہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نےاجلاس سے قبل کیماڑی کادورہ بھی کیا۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ دوبارہ گیس کےاخراج پرناراضگی کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ ہواکارخ تبدیل ہونےسےعلاقےمیں گیس پھیل رہی  ہے۔۔۔ائیرکوالٹی بلکل خراب ہے۔

کشمیرکراچی نےوزیراعلیٰ کوبتایاکہ پورٹ پرایک جہازسےسویابین یاکوئی ایسی چیزاتاری گئی ہےجس سےگیس کااخراج ہواہے۔

کنٹینرکادروازہ بندکرتےہیں توگیس کی بوکم ہوجاتی ہے۔۔۔جس پر وزیراعلیٰ نےکہاکہ کنٹینرمیں جوبھی چیزہےاسے فوری طورپرچیک کیاجائے۔

کمشنرافتخارشالوانی نےکہاکہ کےپی ٹی حکام کوکہہ کرکنٹینرسےسامان کی منتقلی بندکروادی گئی ہے۔۔۔کمیاڑی میں گلزارمسجدکاعلاقہ سب سے زیادہ متاثرہواہے۔

About The Author