وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹر شئیر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی نئی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں۔
پوسٹر میں بشریٰ بی بی کی ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جب کہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید قمیض اور دوپٹے میں چھوٹا کرکے دکھایا گیا ہے۔
فلمی پوسٹرمیں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پردرج ہے”تونےکیساجادوکیا؟”۔
اس مزاحیہ پوسٹر کے ساتھ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟‘۔
https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229499394237571072?s=20
جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’لاہورمیں ایک دوست نےاس لالی ووڈ پوسٹرکی نشاندہی کی‘۔
جمائمہ نےفلمی پوسٹر پر لکھے ہوئے جملے کا انگریزی ترجمہ کرکے معنی خیز 3 مزاحیہ ایموجیز بھی بنائے۔
علاوہ ازیں جمائمہ نے پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ ترافرادکی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا‘۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟