سرائیکی وسیب ہنر مند لوگوں اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک لوگوں کی سرزمین ہے۔ اوچشریف سے خالی ہتھ آنے والے آصف ملتانی نے اپنی منفرد صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دکھایا کہ اس خطے کے لوک کسی سے کم نہیں ہیں۔
اُچ شریف ضلع بہاولپور کے آصف ملتانی نے غربت کی وجہ سے تعلیم کو جاری نہ رکھ سکنے کی وجہ سے ورکشاپ میں مکینک کا کام سیکھا۔
سرائیکی وسیب کے قدیم علاقے اوچشریف سے تعلق رکھنے والے آصف ملتانی کو پڑھنے کا شوق تھا لیکن غربت آڑے تھی جس کی وجہ سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی کام سیکھ کر اپنے والدین کا ہاتھ بٹائوں گا تو انھوں نے ایک ورکشاپ پر مکینک کا کام سیکھا اور اپنی لگن اور شوق سے وہ ایک اچھے مکینک بن گئے۔
اسلام آباد آکر ایک کھڈہ مارکیٹ جی سیون میں ایک کھوکے سے کام شروع کیا اور آج ان کی دو ورکشاپیں اور گھر بھی اپنا بنا لیا ہے۔ محنتی اور اپنے کام میں ماہر آصف ملتانی آواز سن کر خرابی کا پتہ لگا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتا وہ کسی ورکشاپ پر مکینک کا کام ضرور سیکھ لے تاکہ وہ بھی معاشرے میں آگے بڑھ سکیں۔
سرائیکی ٹی وی نے ہنرمند آصف ملتانی کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ اگر آپ گاڑی خریدنے جا رہے ہیں تو ضروری ہے کہ انجن سب سے اہم چیز ہے لیکن یاد رکھیں کہ باڈی کی اپنی اہمیت ہے۔
انجن کی اوورہالنگ اور تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن باڈی کی نہیں ہوسکتی۔ گاڑی کو دن کے وقت روشنی میں چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ اس پر کسی بڑے ایکسیڈنٹ کے نشانات نہیں ہیں۔ یہ بھی معلوم کریں کہ اس کا پینٹ اصلی ہے یا نہیں۔ باڈی کے فلور، پلر اور ڈوربارڈر کو اچھی طرح چیک کریں کہ یہ زنگ آلود تو نہیں ہیں۔
اگلا مرحلہ گاڑی کے دستاویزات کی تصدیق ہے۔ اس کی نمبر پلیٹس اوریجنل ہونی چاہئیں اور گاڑی کے انجن نمبر اور چیسز نمبر وہی ہونے چاہئیں جو اس کے کاغذات میں درج ہیں۔ متعلقہ اداروں سے تصدیق کریں کہ یہ گاڑی چوری شدہ تو نہیں ہے۔
گاڑی کے مالک کا اصل شناختی کارڈ چیک کریں اور مینوفیکچرر کی اصلی انوائس بھی دیکھیں۔ آپ کو یہ بات بھی یقینی بنانی چاہیے کہ گاڑی کے ذمہ کوئی ٹیکس یا ایکسائز کلیئرنس وغیرہ نہیں ہونی چاہیے۔
خریداری کا فیصلہ کر لیں تو بیچنے والے کا شناختی کارڈ اور ڈلیوری لیٹر ضرور لیں، اور تمام دیگر دستاویزات کا حصول بھی یقینی بنائیں۔ گاڑی کی قیمت اور باڈی کے متعلق اطمینان ہوجانے کے بعد انجن کے تکنیکی معاملات کو چیک کرنے کے لئے آپ کو ماہر مکینک کی ضرورت ہوگی۔
ٹیسٹ ڈرائیو بہت ضروری ہے، اس سے ہی آپ کو گاڑی کی صحت کا عمومی اندازہ ہوسکے گا۔ دیگر چیزوں میں مائلیج، ایکسیسریز، انٹیریئر، رم اور ٹائر وغیرہ شامل ہیں۔ سیٹ کوور، فٹ پیڈ، دروازے کے کوور اور گاڑی کے اندر رکھی گئی سجاوٹ کی اشیاء اور پرفیوم وغیرہ سے متاثر نہ ہوں، یہ محض دکھاوے کی چیزیں ہیں۔ تو مختصر بات یہ ہے کہ چار چیزیں اہم ترین ہیں، باڈی کی کنڈیشن، ڈاکومنٹس، قیمت، اور انجن کی صحت، جو ایک ماہر اور مخلص مکینک بتا سکتا ہے۔
انھوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کیا بتایا دیکھیے نیچے دی گئی ویڈیو میں
https://www.youtube.com/watch?v=8MYv0F1dJ-8&feature=youtu.be
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
ڈیلی سویل ٻیٹھک: سندھ ساگر نال ہمیشاں.. ݙوجھادرشن
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون