دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1874 ہوگئی

امریکہ کے مطابق جاپان کے بحری جہاز میں پھنسے 400 امریکی شہریوں کو خصوصی طیارے سے وطن واپس لے جایا جا چکا ہے

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،مزید 105 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد1874 تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 335جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں

چین اور دیگر ممالک میں خطرناک وائرس کا وار جاری ہے

تھائی لینڈ میں ایک اور کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے

جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہو گئی

امریکہ کے مطابق جاپان کے بحری جہاز میں پھنسے 400 امریکی شہریوں کو خصوصی طیارے سے وطن واپس لے جایا جا چکا ہے

لیکن چالیس افراد جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ جاپان میں ہی زیر علاج رہیں گے

چین میں کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں انسان تو گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے لیکن تعمیراتی

کاموں میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو ہیروز کا درجہ مل چکا ہے

بڑا ٹرک جو تعمیراتی سامان کو اٹھائے پھرتا ہے اسے پیار سےبردر ریڈ بلکا خطاب دیا گیا

جبکہ کھودنے والی مشینوں کو پیار سےلٹل ییلو‘ اور ‘لٹل بلوجیسے القابات دیے گئے ہیں

ان گاڑیوں کی مدد سے چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں دو نئے ہسپتال تعمیر کیے گئے تھے

About The Author