دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ ، ایک اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں،سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

ڈی آئی خان۔تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی شمال مغربی تحصیل کُلاچی میں ۔پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کےلئے جوانوں کو پہنچایا جارہا تھا کہ اسی اثنا میں بم دھماکہ ہوگیا۔

دھماکہ میں ایک ھیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکار کا نام ریاض جبکہ زخمی ہونے والوں میں شکیل اور عطاء اللہ شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں،سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

About The Author