دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے

پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے

افتتاحی تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا

تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے

پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 فروری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کررہی ہے

اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے

بیس فروری کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ جائیں گی

پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے

جشن منانے کے لیے تقریب کےدوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا

About The Author