دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقي حکومت میں سول آساميوں پر بھرتي کيلئے صوبائی اورعلاقائی کوٹہ کانيانوٹيفيکشن جاری

وفاقی حکومت  کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اوپن ميرٹ کوٹہ7اعشاريہ5 فيصد مختص،پنجاب کاکوٹہ بشمول اسلام آباد50 فيصد ہوگا۔

لاہور:وفاقي حکومت نے سول آساميوں پر بھرتی کيلئے صوبائی اورعلاقائی کوٹہ کانيانوٹيفيکشن جاری کردیا۔

کوٹہ پر2007 کے بعد دوبارہ نظرثاني کی گئی ہے ۔ نیا کوٹہ 10 سال کيلئے لاگو ہوگا،اطلاق بھي فوری ہوگا۔

وفاقی حکومت  کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اوپن ميرٹ کوٹہ7اعشاريہ5 فيصد مختص،پنجاب کاکوٹہ بشمول اسلام آباد50 فيصد ہوگا۔

سندھ کا کوٹہ 19 فيصد ہوگا اس ميں سے 40 فيصد اربن اور60 فيصد رورل ہوگا۔

اسی طرح خِبرپختونخوا کا 11اعشاريہ5 فيصد جبکہ 3 فيصد اس ميں سے فاٹااضلاع کيلئے مختص کیا گیاہے ۔

بلوچستاں کا5فيصد ،گلگت بلتستان کيلئے ايک فيصد اورآزادکشمير کيلئِے2 فيصدکوٹہ ہوگا

About The Author