نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاق اور صوبوں میں اعلی سرکاری افسران کی تنخواہ کیا ہے؟

بلوچستان میں گریڈ 21 کے افسران کی تنخواہ 3 لاکھ 65 ہزار اور 20 ویں گریڈ کے افسران کی تنخواہ 3 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ مقرر ہے ۔

وفاق اور صوبوں میں اعلی سرکاری افسران کی تنخواہ کیا ہے اور انہیں سب سے کم تنخواہ کہاں ملتی ہے ؟یہ دلچسپ سوال ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق میں گریڈ 21 اور 20 کے افسران کو سب سے کم تنخواہ دی جاتی ہے ۔۔

گریڈ اکیس کے افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار جب کہ 20ویں گریڈ کے افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 28 ہزار روپے مقرر ہے ۔

گلگت بلتستان میں گریڈ 21 کے افسران 4 لاکھ 18 ہزار روپے جب کہ 20ویں گریڈ کے افسران 3 لاکھ 97 ہزار روپے تنخواہ لیتے ہیں ۔

بلوچستان میں گریڈ 21 کے افسران کی تنخواہ 3 لاکھ 65 ہزار اور 20 ویں گریڈ کے افسران کی تنخواہ 3 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ مقرر ہے ۔

سندھ میں گریڈ 21 کے افسران کی تنخواہ 3 لاکھ 98 ہزار روپے مقرر ہے تاہم مراعات کے ساتھ انہیں ماہانہ 4 لاکھ 72 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح 20 ویں گریڈ کے افسران کو بھی مقرر کردہ 3 لاکھ 41 ہزار روپے کی بجائے مراعات ملا کر 4 لاکھ 16 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے ۔

پنجاب میں 21 ویں گریڈ کے افسران 4 لاکھ 63 ہزار روپے جب کہ 20 ویں گریڈ کے افسران 4 لاکھ 6 ہزار روپے تنخواہ لیتے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم نہیں ۔۔ 21 ویں گریڈ کے افسران 3 لاکھ 78 ہزار روپے جب کہ 20 ویں گریڈ کے افسران 3 لاکھ 47 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں

About The Author