دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

کراچی ۔صدر پولیس کواٹرز گھر کے باہر اندھی گولی لگنے سے پولیس اہلکار زخمی

شیخوپورہ. چٹی کوٹھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوں میں مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک۔

اٹک:پنڈی فتح جنگ روڈ قطبال ٹول پلازہ کے قریب خطرناک حادثہ،6 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی

کراچی ڈیفنس خیابان امیر خسرو میں ٹریفک حادثہ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ریسکیو زرائع

لاہور:قاتل ڈور کا نشانہ بننے والے ڈولفن فورس کے اہلکار کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ،مقدمہ متوفی صفدر کے بھائی محمد اسرائیل کے بیان پر درج کیا گیا،پولیس

ڈاکٹر ظفرمرزا کی ھدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا پبلک نوٹس،کروناوائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رھے ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا

چیچہ وطنی:راجباہ بارہ ایل سے ایک 6 سالہ بچے کی نعش برآمد،ریسکیو ذرائع

لاہور: بنکوں سے رقم نکلوانے والے افراد کی ریکی کرکے لوٹا جانے لگا،اسلامپورہ کے علاقے میں بنک سے لاکور: رقم نکواکر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا

ملتان، یوٹیلٹی سٹورز سے چینی غائب ، 25 دن سے چینی کی ڈیلیوری نہیں آئی ، یوٹیلٹی سٹور انچارج

قومی احتساب بیورو نے رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا بھیج دیا۔۔رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کا ہدایت

ساہیوال: بار ایسوسی ایشن ساہیوال کی ساہیوال میں ہائیکورٹ بینچ نا بنائے جانے کے خلاف ہڑتال

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر انتظام سائبر قوانین کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ  نےسیمینار کے پہلے سیشن کی صدارت کی۔

لاہور: احتساب کے خوف سے اپوزیشن افرتفری پھیلانا چاہتی ہے ‘چوہدری محمدسرور

شرقپورشریف: اسسٹنٹ کمشنر نے اسپیشل برانچ کی ٹیم کی کاروائی کرتے ہوئے سرکاری سکول کی عمارت واگزار کرالی۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ،آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان کا سیکیورٹی اداروں کو پولیس کی بھرپور معاونت کرنے پر خراج تحسین

ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی، سیف سٹی اتھارٹی بھی معاملہ میں معاون ثابت نہ ہوئی،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی تحقیقاتی ٹیم کو کوئی مدد نہ ملی

اسلام آباد تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی،تمیر گاؤں میں پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

بچوں پر تشدد اور سزا کے خلاف گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کردیا

مردان مایار میں نیشنل بینک کے اندر  سیکورٹی گارڈ پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور: فیملی کورٹ میں اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے طارق ٹیڈی کو آئندہ سماعت پر بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

حکومت کا چار سو سرکاری پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ ،سول سروس ریفارمز کمیٹی نے ان پوسٹوں کو غیر ضروری قرار دے دیا

سندھ ہائی کورٹ ،صوبائی مشیران و معاونین خصوصی کے کابینہ میں بیٹھنے پر پابندی کے لیے متفرق درخواست دائر

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تجاوزارت کا معاملہ،سپریم کورٹ نے سندھ حکومت، وفاقی حکومت، کنٹونمنٹ کے نمائندگان سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، 21فروری کو سماعت ہوگی۔

پشاور:وزیراعظم کے یوٹیلٹی ریلیف پیکج میں پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے چینی اور آٹا غائب

قصور۔۔تھانہ صدر کے علاقہ ورن میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک ایک کانسٹیبل شہید ،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی

پاکپتن:پولیس کی بڑی کاروائی،5 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،پولیس

رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت۔ ترجمان پاک بحریہ

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا

راولپنڈی میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ تین دونوں میں پتنگ بازی کرنے والے 100 سے زائد افراد گرفتار

پشاور؛ہری پور میں خان پور ڈیم کے مقام پر خان پور فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ ماحولیات کے ہمراہ ورسک روڈ پر مشترکہ کارروائی،فضائی آلودگی پھیلانے والی06 ماربل فیکٹریاں سیل

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

قومی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے تمام 76 نمونے منفی ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا

لاہور: پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی نے سپریم کورٹ ہومین رائٹ سیل میں مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کر دی

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کا وفد پیرس روانہ

لاہور: سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کیلئے بنائی گئی سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن

گوجرانوالہ میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس 16 فروری سے پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے

شیخو پورہ : دوستی کرنے سے انکار پر پولیس کانسٹبل نے خاتون کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا

منچن آباد کے نواحی علاقے میکلوڈگنج میں جعلی پیر کا جن نکالنے کے بہانے خاتون پر مبینہ تشدد

مردان. انسداد پولیو مہم کے موقع پر غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکل چلانے اور ڈبل سواری پر 5 دن کیلئے پابندی

کندھ کوٹ:آوارہ اور پاگل کتوں نے 11 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا زخمی اسپتال منتقل

شکارپور:بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں باراتیوں سے بھرا مزدا ٹرک الٹنے کا واقعہ، حادثہ کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے،12 میتیں ٹاؤن مدئجی اور ایک میت کو گڑهی یاسین منتقل کردیا گیا تها

لاہور۔ پی ایس ایل2020 / کمنٹری پینل کا اعلان ،میگا ایونٹ کے دوران اردو میں بھی کمنٹری نشر ہوگی

دفتر خارجہ نے ووہان میں پھنسے طلبہ کے والدین کی سہولت کےلیے ہاٹ لائن قائم کردی

کوئٹہ: آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کا گیارہویں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب

کراچی:طارق روڈ پر انڈس اسپتال کے کیمپ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سےخون کےعطیات

وفاقی حکومت نے ایم ڈی پی آئی اے  کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کو بدنیتی پر قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ،جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار اور انسانی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالتی حکم پر قائم کمیشن نے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو پولیس کی کارروائی خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار,

مولانا فضل الرحمن کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا وزیراعظم کا بیان،مسلم لیگ (ن) نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

رحیم یار خان ، ظاہرپیر میں دو بچیاں نہر میں گرکر جاں بحق،ریسکیو

لاہور: ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

انسدادہشتگردی عدالت,دہشت گردوں کےعلاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت،مئیر کراچی وسیم اختر،روف صدیقی، ڈاکٹر عاصم ،عثمان معظم عدالت میں پیش

پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری ،آئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کاہنہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

نیشنل اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں چیمپئنز ٹرافی کی تصاویر  آویزاں

بنوں,تھانہ ڈومیل کی حدود سے لاش برآمد

لاہور۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے اپنے آن لائن اسٹریم اور براڈکاسٹ شراکت داروں کا اعلان  بھی کردیا

پاکستان  ایف اے ٹی ایف اجلاس میں  بین الاقوامی برادری کی  سپورٹ کے لئے پر امید،پاکستان کا امریکا، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سے رابطہ

لاہور: مفخر عدیل نے تاحال نہ تو اپنے فون استعمال کیے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آن لائن ہوئے، تفشیشی زرائع

سینٹر شبلی فراز کی آبپارہ میں موجود یوٹیلیٹی سٹور کے دورے پر میڈیا ٹاک

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو کا عمران خان کے بیان پر ردعمل،وزیراعظم صاحب آپ نے آٹے,چینی اور گندم کی رپورٹ اسی لیے واپس کی کیوں کے اس میں بنی گالا آنے والے افراد ملوث تھے,

وہاڑی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشیدنے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

لاہور. سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اپنی حالت بہتر کرنے کیلئے آپ کراچی میں ریلوے کی زمین بیچ سکتے ہیں۔کراچی کی جائیدادیں بیچ کر ریلوے کا خسارہ پورا کیا جاسکتا ہے. شیخ رشید

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خانپور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

قصور:گزشتہ رات پولیس مقابلہ میں شہید ھونے والے کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آئی ایم ایف جائزہ مشن ناکام لوٹنے پر بیان ,عمران مافیا کی کرپشن، نالائقی و نااہلی سے آئی ایم ایف اور حکومت کا سٹاف لیول اگریمنٹ نہ ہو سکا

سیہون اور بھان سعیدآباد کے ڈگری کالیجز میں بی اے، ایم اے کے سالانہ امتحانات میں نقل جاری

چیئرمین نیب سے بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

دیپال پور کے نواحی گاؤں کھڑک سنگھ سے 11 سالہ مصباح  نامی بچی اغواء ہوگئی

خان پور : 5 روزہ پولیو مہم کو افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی

مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارش اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج,مئیر اسلام آباد انصر عزیز نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کو بھی چیلنج کردیا

لاہور: ایس ایس پی مفخر کئی روز سے لاپتہ، ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر,کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کا ایس ایس پی مفخر کی تبدیلی کا فیصلہ

جہلم:ڈپٹی کمشنرنے پولیومہم کا افتتاح کردیاہے

کوئٹہ: بلوچستان سے پولیو کاایک اور کیس سامنے آگیا

لاہور: وزیراعظم نے سیف سٹیز اتھارٹی کے دورے کے دوران خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

رینالہ خورد:  شہر اور گردونواح  میں دوسرے روز بھی ٹڈی دل کا حملہ

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری کا خاتون جنت کا نفرنس سے خطاب

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ 22 سالہ نوجوان جان بحق،ریسکیو ذرائع

نیب کا لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پرچھاپہ،نیب نے شریف گروپ کے دفتر 55کے اور 91 ایف دفتر پر چھاپہ مارا۔چھاپہ ایک گھنٹہ قبل مارا گیا, مریم اورنگزیب

مکہ مکرمہ گورنریٹ کے علاقے سے پاکستانیوں کی پکڑ دھکڑ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستانی قونصل خانہ جدہ

اوکاڑہ۔۔جمنیزیم اوکاڑہ  میں نمبرداری نظام کو فعال کرنے کے لئیے نمبرداری کنونشن کا انعقاد

میاں چنوں: ہیڈ برج  کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی،حادثے میں 6 مسافر  زخمی ہوئے،ریسکیو

کراچی:خالد بن ولید روڈ پر گیس بھرنے سے دو افراد جانبحق دو بے ہوش

ملتان،نشتر پاک اٹالین برن یونٹ کے ڈاکٹرز کا کارنامہ ،ملتان، ڈاکٹرز نے ڈیڑھ سالہ بچے کا کٹا ہاتھ جوڑ دیا

نواب شاہ،کراچی سے پشاور  جانے والی عوام ایکسپریس دو حصوں میں تقیسم ہوگئی،ریلوے زرائع

خیبرپختو نخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ایمرجنسی آپریشن سیل نے4بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق  کردی

دیپالپور : ظالم چچا کی جانب سے بیٹے سے جھگڑنے پر 4 سالہ بھتیجے کو چچا نے نہر میں پھینک دیا نعش برآمد. ریسکیو

جلالپور پیروالا: کئی روز سے ایل پی جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شہریوں کا گیس نہ ملنے پر احتجاج

مردان سیف سٹی منصوبے کے لیے ایک کروڈ روپے کی منظوری دے دی گئی

احتساب عدالت کا جعلی اکاؤنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ۔عدالت نے بیرون ملک مفرور چار اہم ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی

کراچی ارونگی ٹاوُن خیرآباد حیب کالونی کچی آبادی کےقریب گھر سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے ریسکیو زرائع

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایوان  وزیراعلی پہنچ گئے ،وزیراعظم وزیراعلی سے ون آن ون ملاقات

رائیونڈ:پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے ڈرائیکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نادہندہ نکلے

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی،کمشنرکی ریلوےکو سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام فوری شروع کرنےکی ہدایت

موجودہ حالات میں عدلیہ ریفارمز بہت ضروری ہیں,چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

سانگلہ ہل: چیف لیسکو لاہور کی ہدایت پر سانگلہ ہل میں واپڈا کی کھلی کچہری کا انعقاد

سیالکوٹ:معاون خصوصی نوجونان عثمان ڈار کا گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس،سیالکوٹ میں مافیا کا راج ہے،ماضی من پسند لوگوں کو ہسپتال میں ٹھیکوں سے نوازا گیا۔

گلگت بلتستان میں پہلا کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا,دیامر کے رہائشی سراج الدین ولد غلام حیدر  نامی طالب علم پر مبینہ طور پر کرونا وائرس کا حملہ,سراج الدین کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد داخل کردیا گیا ہے،زرائع

وزیراعظم نے بیوروکریسی کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کی منظوری دے دی

کراچی: پشاور زلمی کے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی لائم ڈاسن کراچی پہنچ گئے

لاہور. اس ماہ کے آخر اور مارچ میں ڈویژن کی سطح پر کنونشن شروع کرینگے. رانا ثناء اللہ

حکومت اور ریاست کو کسی سازش کے تحت نہیں عوام کی مرضی کے مطابق چلنا چاہیے, بلاول بھٹو زرداری

جھنگ لڑکی کے اغوا کا معاملہ اہلخانہ کا کچہری روڈ پر احتجاج, زینب کو تین ملزمان نے اغوا کیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پی ایس پی سربراہ سید مصطفیٰ کمال کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

اوکاڑا:پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیف سٹی اتھارٹی ، دائرہ کار ، کارکردگی اور پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کے اجراء پر بریفنگ ۔

پشاور:پولیو ایک بڑی دہشت گردی ہے جس سے ہمیں نجات حاصل کرنی ہے ،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا

اسلام آباد ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی انتظامات کے لئے اجلاس

پشاور پولیس کی کارروائی میڈیسن کمپنی کےمنیجر کو بازیاب کرالیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس لاہور آمد ,وزیراعظم عمران خان کی گورنر پنجاب چوھدری محمّد سرور سے ملاقات

اٹک۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی

خانیوال:ریلوے کالونی میں چوھدری رفیق نامی شخص نے مبینہ طور پر ایک گتہ و کچرا اٹھانے والے

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف ہنگامہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت .عدالت نے ایک کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت 23 ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردی

جے یو آئی کے مرکزی  رہنما سینیٹر مولانا عطاالرحمن کی بھکر میں پریس کانفرنس.,قوم غربت کی لکیر سے نیچے جاچکی ہے ہے,عوام کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں

لاہور : تھانہ نواں کوٹ کے علاقے خلیل پارک میں بزگ خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ۔

*لاہور: وزیر اعظم عمران خان کو راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ

کراچی کے علاقے منگھوپیر خیر آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد .مقتول کو سر میں ڈنڈے سے وار کرکے قتل کیا گیا، پولیس

وزیراعلیٰ سندھ کا ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کانوٹس

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا پنجباب فوڈ اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی آرٹ موبائل لیبارٹری کا معائنہ

ایس ایس پی کورنگی کے احکامات پرعوام کےمسائل کےحل کےلیےکھلی کچہری کاانعقاد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت

شانگلہ کے ملحقہ اضلاع ضلع بٹگرام اور تورغر کے باونڈری پر تڑلہ چیک پوسٹ کے قریب ڈاٹسن گہری کھاٸی میں جاگری ,حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی

لاہور:وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات

پولیس کےتربیتی مراکز میں انگریزی زبان کی تعلیم اورفروغ پرمشتمل کتاب کونصاب میں شامل کیاجارہاہے

ڈی آئی خان. مہنگائی سے عوام چور چور ہے، ہر طبقہ رو رہا ہے، مولانا فضل الرحمن

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا پیپلزپارٹی ایم پی اے شہناز انصاری کے قاتلانہ حملے میں شہادت کی مذمت

پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی شہناز بیگم کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان

About The Author