اسلام آباد:اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس 16 فروری سے پاکستان کا چار روزہ دورہ کریں گے
دفتر خارجہ ذرائع کا کہناہے کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اتوار کو الصبح اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کا دورہ، پاکستان کی عالمی امن کاوشوں، قربانیوں، مہاجرین کی میزبانی کا برملا اعتراف ہے۔
انتونیو گوئترس اتوار کی دوپہر مقامی ہوٹل میں دیرپا ترقی، موسمیاتی تغیر پر کانفرنس میں شرکت کریں گے
سیکرٹری جنرل اتوار کی شام، وزارت خارجہ کا دورہ، وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے
وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے
وزیر خارجہ، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،
سیکرٹری جنرل 17 فروری کی صبح افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم عمران خان، انتونیو گوئترس کانفرنس کا مشترکہ افتتاح کریں گے
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ، یو این ایچ سی آر سربراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے
انتونیو گوئترس، نسٹ میں عالمی امن و استحکام مرکز جائیں گے،
اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستانی خدمات بارے تصویری نمائش کا افتتاح، اہلکاروں سے ملاقات کریں گے،
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انتونیو گوئترس کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیں گے،
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے،
انتونیو گوئترس، لاہور سے ہی پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے،
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دوپہر کو لاہور سے نارووال جائیں گے،
انتونیو گوئترس ،کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ، ظہرانے میں شریک ہوں گے،
شام لاہور واپسی پر مختلف مکاتب فکر کے علماء، اقلیتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل بادشاہی مسجد دیکھیں گے، شاہی قلعہ میں عشائیہ دیا جائے گا،
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس 19 فروری کو دورے کی تکمیل پر روانہ ہو جائیں گے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ