اسلام آباد: کرونا وائرس سے متعلق قومی ادارہ برائے صحت کو موصول ہونے والے تمام 76 نمونے منفی ہیں۔
یہ بات وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اپنی زیرصدارت کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہوئے اجلاس کے بعد بتائی ہے ۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ )پروفیسر میجرجنرل عامراکرام ،پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شریک تھے۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال پر ڈاکٹر ظفرمرزا کو بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام پوائنٹس آف آنٹری پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مستعد ہیں
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا قومی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے تمام 76 نمونے منفی ہیں، الحمدالللہ پاکستانی میں کرونا وائرس بھی کا کوئی کیس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی کے ساتھ کام ہورہاہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور