دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا

پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا بھارت سے ایک دفعہ کےلیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔

احساس پروگرام سے متعلق پارلیمنٹرینز کی تجویز پر ثانینہ نشتر بریفنگ دیں گی۔ گیس اوربجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا

مشیر خزانہ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے

پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا
بھارت سے ایک دفعہ کےلیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کے سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی

پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے ۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

About The Author