دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ اور طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اصولی اتفاق

سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات کے بعد عالمی میڈیا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اصولی اتفاق ہو گیا،، طالبان نے افغانستان میں حملے بند کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے،، تشدد میں کمی کے معاہدے کا آغاز ہونے کے دس دن بعد تمام افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کا مرحلہ وار انخلاء اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان کیا طے ہوا،، سینئر امریکی اہلکار نے سب کچھ بتا دیا،، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیردفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سے جرمنی کے شہر میونخ میں ملاقات کی۔

 سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات کے بعد عالمی میڈیا میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

 روئٹرز نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتہ کی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے،، جس کے اطلاق کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے،،

معاہدے کے تحت طالبان امریکی، نیٹو اور افغان فورسز پر حملے بند کریں گے،، جس کے دس دن بعد افغان حکومت اور تمام افغان دھڑوں میں مذاکرات شروع ہوں گے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق طالبان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تشدد میں کمی کے معاہدے پر 29 فروری کو دستخط ہوں گے

 تمام افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز دس مارچ سے ہوگا،، غیر ملکی فوجوں کا انخلاء مرحلہ وار ہو گا،، انخلاء اٹھارہ ماہ تمام غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں گی

About The Author