دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید ایک سو بیالیس جانیں نگل گیا

کورونا وائرس  کی وجہ سے سفری پابندی کے سبب چینی جمناسٹ ٹیم  آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید ایک سو بیالیس جانیں نگل گیا۔ چینی وزارت صحت کے مطابق  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پندرہ سو چھبیس ہو گئی ہے۔ 

سرسٹھ  ہزار ایک سو افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعدادآٹھ ہزار نو سوانہتر ہو گئی  ۔   کرونا وائرس سے متاثرہ سات ہزار نو سواڑسٹھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں  ،، فلیپائن اور ہان کانگ کے بعد جاپان میں بھی مہلک وائرس نے ایک جان لے لی

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

صوبےہوبے میں مزید 143 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر گئی

 افریقی ملک مصر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا مریض سامنے آیا تھا

 کورونا وائرس  کی وجہ سے سفری پابندی کے سبب چینی جمناسٹ ٹیم  آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے

چینی جمناسٹکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں میں وائرس نہیں پایا گیا لیکن پھر بھی وہ آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں

پانچ ماہ میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020 کا اولمپک میلہ سجنے کو تیار ہے ،، لیکن کرونا وائرس سے اس ایونٹ کو

بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔۔ ٹوکیو اولمپک منتظمین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

کا کہنا ہے کہ 2020 کھیلوں کے لئے ان کے پاس کوئی پلان بی موجود نہیں ہے

About The Author